آئی ایل ٹی 20 کے سفیر شعیب اختر کا دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔
زائع کے مطابق ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔
ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو ہر گزرتے سیزن کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: آئی ایل ٹی 20 ڈی پی ورلڈ
پڑھیں:
35 ملکوں کے طلبہ میں پاکستان کے شہرام وصی کا بڑا کارنامہ ملک کا نام روشن کر دیا
پاکستانی طالب علم شہرام وصی شاہ نے دبئی میں منعقدہ تقریری مقابلے میں عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہرام وصی نے دبئی میں منعقدہ ہاورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشن کانفرنس کے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
لاہور کے15 سالہ طالب علم شہرام نے دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔مقابلے کے دوران 35 ملکوں کے ایک ہزار کے قریب طلبہ میں شہرام وصی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔