وزیراعظم شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔
وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور خاص طور پر ساجد خان کی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جس نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور قومی کرکٹ ٹیم ملک کا نام روشن کرتی رہے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ: قومی ٹیم کی برتری 200 رنز سے زائد، دوسرے دن کا اختتام
ملتان: پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے، جس سے ویسٹ انڈیز کے خلاف برتری 202 رنز ہو گئی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کم روشنی کے باعث کھیل روکا گیا اور دن کا اختتام کر دیا گیا۔ سعود شکیل 2 اور کامران غلام 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں تین اہم وکٹیں گریں۔ شان مسعود نے 52، محمد ہریرہ نے 29 اور بابر اعظم نے 5 رنز بنائے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 137 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔ نعمان علی نے 5 اور ساجد خان نے 4 وکٹیں لیں، جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔
ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز جومیل ویریکین 31 اور جیڈن سیلز 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔
پاکستان کی پہلی اننگز 230 رنز پر ختم ہوئی۔ سعود شکیل 84 اور محمد رضوان 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل ویریکین نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ سیریز دسمبر 2006 کے بعد ویسٹ انڈیز کے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ دورے کی حیثیت رکھتی ہے، جو دونوں ٹیموں کے لیے اہم موقع ہے۔