آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹرافی سے باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آل راونڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ری ہیب کے دوران مچل کی کمر کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، کھلاڑی مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے۔

آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا مچل مارش سے باہر

پڑھیں:

تنقید کا نشانہ بنانے پر روہت نے سنیل گواسکر کیخلاف شکایت درج کرا دی

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کرا دی۔کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹنگ اور پھر کپتانی کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ روہت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 3 ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز بنائے جبکہ ان کی کپتانی میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست ہوئی اور بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ
  • آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر چیمپئنز ٹرافی سے باہر
  • چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر
  • کرکٹ کے شائقین کا انتظار ختم: چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تمام افتتاحی تقریب منسوخ
  • چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے، محسن نقوی
  • تنقید کا نشانہ بنانے پر روہت نے سنیل گواسکر کیخلاف شکایت درج کرا دی
  • چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے آن لائن ٹکٹوں کی دستیابی میں 10 فیصد اضافہ کر دیا
  • چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں: چیئرمین محسن نقوی