صدر مملکت کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔
زرائع کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔
صدر نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم صدر مملکت
پڑھیں:
پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہو گیا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس کی مدت مکمل کرنے پر الگ ہو گئے۔
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی چند ہفتے قبل الگ ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ سے دونوں عہدے ہٹا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے عاقب جاوید کا نام زیرِ غور ہے۔
Post Views: 3