فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
یہ سنگ میل انہوں نے پریذیڈنٹ کپ کے میچ کے دوران عبور کیا۔ فواد عالم نے 323 اننگز میں 15000 رنز بنائے، جس میں 75 نصف سنچریاں اور 44 سنچریاں شامل ہیں۔
فواد عالم یہ کارنامہ انجام دینے والے 20 ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ فواد عالم پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے، اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے چیلنجز سامنے آتے ہیں، شان مسعود
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ایک بیان میں شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں اور مزید کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چمپئن شپ کا پہلا میچ آج سے ملتان میں شروع ہو گا۔