چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔
آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔
شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Team India (@indiancricketteam)
بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ لانے کا موقع نہیں مل سکا، جس کی وجہ سے ان کے خانسامے اور ہیر ڈریسرز بھی ساتھ نہیں آسکے۔
مزید پڑھیں؛ شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا
ایک پرستار نے فقرہ کسا کہ اس بار بھارتی اسٹارز ہیئر اسٹائل کے بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھیں گے، دبئی آمد کے بعد کھلاڑی ایک ساتھ ٹیم بس پر ہوٹل کے لیے روانہ ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذاتی اسٹاف
پڑھیں:
آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی
اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by ICC (@icc)
پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے علاوہ دبئی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان
دوسری طرف آئی سی سی نے اس میگا یونٹ کے لیے والے بہترین کمنٹیٹریز کا اعلان کردیا ہے، جن میں ناصر حسین ، این اسمتھ ، این بشپ، روی شاستری ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن، رمیز راجا، میل جونز، وسیم اکرم، سنیل گواسکر، ہارشا بوگلے، مائیکل ایتھرٹن، پومی بانگوا، سائمن ڈول، ڈیل اسٹین، بازید خان اور دنیش کارتک شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ کمنٹیٹرز