2025-02-05@11:55:56 GMT
تلاش کی گنتی: 11277
«دن منانے کا»:
(نئی خبر)مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بنیادی حقوق سے محروم ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر, وزیراعظم کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنماؤں سے ملاقات, وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔ پاکستان کشمیری عوام کے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی...
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) سال 2025کا پہلا کیس رپورٹ پتوکی نومولود بچے کی کوڑے کے ڈھیر سے نعش برآمد ہسپتال پتوکی منتقل۔(جاری ہے) تحصیل پتوکی میں امروز 5فروری 2025کو صبح دس بجے کے قریب تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ شاد مان کالونی نزد گورنمنٹ کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک روز عمر کے نومولود بچے کی کوڑا کے ڈھیر پر نعش پڑی تھی نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے میں کامیا ب ہوگئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کوریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تاحال پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی شہریوں نے نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ریجنل پولیس آفیسر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ آج ہم پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی سرکار کے مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے۔ آج پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔(جاری ہے) بھارتی سرکار کے ہاتھ نہتے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارتی سرکار نے جموں و کشمیر کی...
ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پیرا ملٹری فورسز کے لئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے پولیس کے لئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی گئی اور بیجنگ پولیس...
سعودی عرب کا فلسطین سے متعلق مؤقف غیرمتزلزل ہے، کسی سودے بازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعودی وزارت خارجہ
سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے مملکت کا مؤقف اٹل، غیر متزلزل اور غیر مشروط ہے، سعودی عرب کسی بھی قسم کی سودے بازی یا مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے فلسطین سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے 15 ربیع الأول 1446 (18 ستمبر 2024) کو مجلس شوریٰ کے پہلے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں اس مؤقف کو دوٹوک الفاظ میں دہرایا، اور واضح کیا کہ مملکت فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی اور ایک آزاد فلسطینی...
مظفر آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک روزہ دورۂ آزاد کشمیر کے دوران آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ...
کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی امداد معطل ، 60 لاکھ افراد بمشکل صرف چائے روٹی پر ہی گزارا کرنے پر مجبور ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے افغانستان میں سربراہ ہساوی لی نے انکشاف کیا کہ امریکہ کی جانب سے امداد معطل ہونے کے بعد ان کا ادارہ ایک کروڑ 20 لاکھ افغانوں میں سے صرف نصف کو ہی خوراک فراہم کر پائے گا۔ ڈبلیو ایف پی سربراہ نے کہا کہ اس صورتحال میں بقیہ 60 لاکھ افغانی شہریوں کو زندہ رہنے کے لیے صرف چائے روٹی پر گزارا کرنا پڑ رہا ہے وہ بھی مانگ تانگ کر یاد رہے طالبان حکومت پر لگی عالمی پابندیوں کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 فروری 2025)وزارت مذہبی امور نے رواں سال سرکاری حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات کم کرنے کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا فیصلہ،اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کٹیگریز بنائی گئی ہیں۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔اللہ کے مہمانوں کے سفر کو آسان اور سہولیات سے بھرپور بنانے میں سعودی حکومت بالخصوص وزیر حج و عمرہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ قرض بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزے اور رہائشی اخراجات کیلئے دیا جائے گا۔یہ قرض 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری حاصل کر نے کے اہل ہیں۔یہ قرض حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست گزار کو یہ وضاحت دینا ہو گی کہ وہ یہ رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال کرے گا۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی...
قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے ۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پرنس...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی جانب سے بدح کو یہاں جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان مرحوم کی سماجی شعبوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کے ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع...
وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی ہے، جس میں بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوئی۔پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول...
عرفان ملک: اولاد کی خواہش اور خاوند کی جان بچانے کے لیے ایک خاتون نے جادوگر کو گھر بلایا، مگر خاتون اور اس کے ساتھیوں نے جادو کرنے کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں رابعہ رانی نامی خاتون نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی جادوگرنی سے رابطہ کیا، جو علاقے میں جادو ٹونا اور کالے جادو کا علاج کرتی تھی۔ ثریا نے رابعہ کو اس کے خاوند کی جلد موت اور جادو کے اثرات کے بارے میں بتایا، جس کے بعد رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7 بکرے، ایک بچھڑا اور 7 تولے سونا چڑھاوا دیا۔ ثریا نے سونا امانتاً لیا اور وعدہ کیا...
ریاض: سعودی عرب نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک قائم نہیں کرے گا جب تک کہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ “سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے،فلسطین کے حوالے سے اس کا مؤقف غیر متزلزل ہے، ہم امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کرتے ہیں کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاست کے مؤقف کو “واضح اور غیر مبہم انداز میں” بیان کیا ہے، جس میں کسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا...
پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل پلئیر دعا خالد خان گلوکار طاہر عباس راجا سے نکاح کرلیا۔ قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی نائب کپتان دعا خالد نے نہایتی سادہ انداز میں عمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کیا، جسکی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل ہاکی پلئیر نے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیشپن لکھا کہ ''کعبہ کے سائے میں ایک محبت کی داستان!، اللہ کی رحمت کے سائے میں، خانہ کعبہ کو ہمارا گواہ بنا کر، ہم نے ایک دوسرے کو قبول کیا''۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا ہاکی پلئیر کو نکاح کی...
سعودی عرب نے ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجاویز کو مسترد کردیا، فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ غیر ملکی ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ رد عمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے رہائشیوں کو مصر یا اردن منتقل ہو جانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر امریکا کے قبضے کے بارے میں حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر...
اسلام آباد: پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مشترکہ اجلاس میں پشتونخوا میپ کی حمایت میں آٹھ فروری کو گزشتہ سال کے انتخابات میں بھرپور دھاندلی کیخلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی رکن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے آٹھ فروری کو بطور یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ یہ فیصلہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں گزشتہ شب ایم ڈبلیو ایم علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاون کے صوبائی و ضلعی کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 4 فروری 2025 کو پشتونخواء عوامی ملی پارٹی کے مرکزی آفس میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین...
یوم یکجہتی کشمیر ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔(جاری ہے) بدھ کی صبح وزیراعظم محمد شہبازشریف جب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچے تو آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔اس موقعے پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بھی بجائے گئے ۔ وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور رانا تنویر حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔\932
—فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی — فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 فروری مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کا دن ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابلِ مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے...
فلسطینی شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، ہم کسی صورت غزہ چھوڑ کر کسی اور مقام پر منتقل نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر فلسطینیوں کی طرح غزہ کے جنوبی شہر رفح کے رہائشی حاتم عزام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے رہائشیوں کو مصر یا اردن منتقل ہو جانا چاہیے۔ 34 سالہ شہری نے ٹرمپ کے گزشتہ ہفتے غزہ میں صفائی سے متعلق اپنے منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے...
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی آئینی مدت بھی پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا الیکشن دھاندلی زدہ تھے، حکومت کو استعفیٰ دیکر ازسر نو نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر 8 فروری کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستعفی ہو کر از سرنو انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ اسلام آباد میں اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں محمود خان اچکزئی، عمر...
وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کواپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے،کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔...
لاہور(نیوز ڈیسک) مودی سرکار نے پچھلے دنوں نیا بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے لیے 6810 ارب روپے (78.7 ارب ڈالر) مختص کردیے۔ یوں پچھلے سال کی نسبت رقم میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا مگر اس رقم میں سے 4700 ارب بے پناہ پھیلے سیکیورٹی سیٹ اپ کی افرادی قوت کی تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہوں گے، 310 ارب کے مختلف اخراجات ہیں۔ صرف 1800ارب سے جدید ہتھیار و سامان خریدا جائے گا۔ بھارتی ماہرین عسکریات نے اخراجات کے اس رجحان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کبھی بھارتی مسلح افواج معاصرین کے ہم پلّہ نہیں بن پائیں گی۔ بھارت کا جنگی بجٹ امریکہ ، چین اور روس کے بعد چوتھا بڑا ہے ۔
ممبئی(نیوز ڈیسک)رسم تو یہی ہے کہ دولہا بارات لے کر آتا ہے اور دلہن لے کر جاتا ہے۔ تحفے کی صورت میں جہیز بھی لے جاتا ہے۔ مگر بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے آدیواسی کمیونٹی کی ایک روایت حیران کن ہے۔ یہاں سب کچھ الٹا ہے۔ کھونٹی ضلع کے ‘ہو’ کمیونٹی میں دلہن بارات لے کر آتی ہے اور جہیز بھی لیتی ہے۔ ہو قبائل کے رکن ہیرا بتاتے ہیں کہ ہمارے یہاں دولہا نہیں، بلکہ دلہن کو جہیز دیا جاتا ہے۔ دولہا بارات لے کر نہیں، بلکہ دلہن بارات لے کر آتی ہے۔ کھونٹی کے اس آدیواسی کمیونٹی میں برسوں سے یہ روایت چلتی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے خاص بات یہ ہے کہ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مداح ان سے جو محبت کرتے ہیں اس کا آدھا حصہ ان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کو دے دیں تو وہ شکر گزار ہوں گے۔ حال ہی میں کنگ خان نے نیٹ فلکس کے ایونٹ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ میں شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے آریان خان کے ہدایت کردہ پہلے پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو محبت انہیں دی جاتی ہے، اس کا 50 فیصد ان کے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا...
یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے، 77سال سے کشمیر ی عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں ، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کو جدوجہدِ آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے یومِ یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر جنوبی ایشیا...
قومی سلیکٹرز کو چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر نظرثانی کا مشورہ دے دیا گیا، البتہ چیئرمین پی سی بی نے حتمی فیصلہ انہی پر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سلیکٹرز نے سب سے آخر میں چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا، اس میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی شمولیت پر میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی، صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر اور اوپنر کے انتخاب پر بھی حیرت ظاہر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سلیکشن کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ از سر نو اعلان شدہ اسکواڈ کا جائزہ لیں، اگر کوئی غلطی ہوئی یا کمی رہ گئی تو اسے دور کرلیں، البتہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 کے لوگو کی رونمائی کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا، ایونٹ کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ دسویں ایڈیشن کی مناسبت سے لوگو ترتیب دیا گیا ہے، لوگو کا ایک نمایاں عنصر 6 بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو 6 فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار بھی ہے، اس ایڈیشن میں بھی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر کا تنازعہ ہماری...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا...
ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے "وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام" کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک مزید برآں، قرض حاصل...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو جھٹکا، کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار، چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ،پیٹ کمنزٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ باؤلنگ بھی شروع نہیں کر سکے،ان کی جگہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹیم کی کپتانی کیلئے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے ابھی باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، انجری کی وجہ سے ان کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کی غیرموجودگی میں...
چین کا التے سکی کے شوقین افراد اور سیاحوں کے لئے پرکشش مقام بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ خودمختار علاقے کے شہر التے کے دل میں واقع سنکیانگ جیانگ جُن شان ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ ایک قومی 5 ایس کلاس الپائن سکیئنگ کا مقام ہے۔ یہ جگہ شہر کے قریب ہونے، وافر برفباری اور طویل عرصے تک موثر برفانی موسم کی وجہ سے مشہورہے۔ یہ ریزارٹ سکی کے شوقین افراد اور موسم سرما کے کھیلوں کے سنسنی خیز تجربے کے شوقین سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔ جیانگ جُن شان ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ تقریباً 70 کلومیٹر سکی ٹریلز پر مشتمل ہے۔ جوسکیئرز کی مختلف ضروریات کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف، ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا، سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ فٹبال...
سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیری عوام سے عہدِ وفا کا دن ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ امریکا غزہ کا کنٹرول سنبھالے گا اور فلسطینیوں کو کہیں اور بسانے کے بعد اس علاقے کو ترقی دے کر ایک جدید خطہ بنائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ میں تعمیر نو کے لیے اقدامات کرے گا، تباہ شدہ عمارتوں کو ہٹانے کے بعد وہاں موجود بارود اور ہتھیاروں کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہم وہاں ایک بہترین کام کریں گے، غزہ کے شہریوں کو دوسرے ممالک میں جگہ دی جائے گی۔ خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور اردن...
آج بروزبدھ،5 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ تخلیقی شعبوں میں مثبتیت کے ساتھ پرجوش محسوس کریں گے۔ آسانی اور حساسیت کو برقرار رکھیں۔ پیشہ ورانہ معاملات میں بہتری آئے گی۔ کاروبار اور کام کا انتظام اچھی طرح سے ہو گا۔ جدت جاری رہے گی۔ بات چیت اور بات چیت میں بہتری آئے گی، ہر ایک کو متاثر کرے گا۔ انتظامی اور انتظامی کام کامیاب ہوں گے۔ عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔ آپ متحرک رہیں گے۔ صنعتی کوششوں میں تیزی آئے گی۔...
لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے رواں سال رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سمری ارسال کر دی۔ سمری کے مطابق صوبے بھر میں مستحق خاندانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، مستحق خاندان کو رمضان پیکیج کی مد میں گھر کی دہلیز پر 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے ذریعے گھر گھر تقسیم کرے گا، پے آرڈر ملنے کے بعد فی خاندان بینک میں جمع کروا...
عیدگاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکاربن کر لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی گشت کرتے تھے، دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کرکے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جرائم کی سرکوبی کیلیے سراغ رساں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری 2025ء ) حکومت کی جانب سے بیرون ملک ملازمت کیلئے 10 لاکھ روپے تک قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی شرائط بھی سامنے آچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے وزیرِاعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کرسکتے ہیں، جس کے لیے درخواست گزار کے پاس...
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن QI Yanjun سے ملاقات کی ،دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کیلئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کیلئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے اعتراف کیا ہے کہ اُن کا بابر اعظم پر کرش ہے۔ دعا زہرا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کو اپنے لیے کس طرح کے ہمسفر کی تلاش ہے؟ اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لڑکا چاہیے جو سچا اور ایماندار ہو، ہر طرح کی صورتحال میں میرا ساتھ دے مجھ سے جھوٹ نہ بولے اور نہ ہی مجھ سے باتیں چھپائے۔ اداکارہ نے کہا کہ شکل و صورت میں بس اتنا خوبصورت ہو کہ میرے ساتھ اچھا لگے، مالی حالات سے مجھے...
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں تاحال انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کر دیا اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کر دی۔ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے کہا...
وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔حجاج کرام کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں، رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حج انتظامات کو سعودی تعلیمات اور گذشتہ تجربات کی روشنی میں حج 2024ء کے فوری بعد شروع کیا گیا، بروقت اقدامات کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کے...
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ آسٹریلیش کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ابھی تک انہوں نے بولنگ کا آغاز نہیں کیا۔ ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی کہ کپتانی کے حوالے سے اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ میکڈونلڈ نے کہا کہ پیٹ کمنز نے ابھی تک بولنگ نہیں کی، اور ان کی انجری...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے ”وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام“ کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ مزید برآں، قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو یہ وضاحت کرنی ہو گی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے...
بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قبضے کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا ہے، جس کے لیے طویل عرصہ تک غزہ امریکا کی ملکیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی ترقی کے لیے کام کرے گا اور علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں دے گا، اور وہاں شہریوں کو بسایا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے منصوبے کے تحت مصر اور اردن فلسطینیوں...
راولپنڈی : یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں اپنے غیر متزلزل تعاون کا عہد کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور ان کی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا، جو کئی دہائیوں سے بھارت کے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاک فوج نے کہا کہ کشمیری عوام پر ریاستی جبر اور بربریت کے باوجود ان کا حوصلہ برقرار ہے۔ پاک فوج...
یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا مظلوم کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عزم
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے عزم و استقلال پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشتگردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری ایوان...
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری عوام جبر اور سازشوں کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں،سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف...
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی محصور اور اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کی گئی پٹی غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔وائٹ ہاؤس میں صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے مالک ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضہ کرکے ہم اسے مستحکم کریں گے اور یہاں ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں طویل مدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھ رہا ہوں، ہم غزہ پر قبضہ کرکے اسے ترقی یافتہ بنائیں گے، جس سے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں ملنے کے ساتھ دوسرے شہریوں کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن نے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے آج یہاں عشائیے پر شریک ہوئے اور ملک کی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت بھی ہوئی، تمام جماعتوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ الیکشن تھا، اس کا مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں۔ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی...
یو م یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔ یہ دن بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کرنے، ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے اور عالمی برادری کی توجہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس دن کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، جہاں عوامی اجتماعات، ریلیاں، سیمینارز اور مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں تاکہ کشمیری عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ کشمیری عوام...
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں۔زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے۔ گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کی ایک اور...
تبصرہ … شکوہ و شکائت کی تمہید ہے، اور تنقید … اس پر مہرِ تصدیق! شکوہ … دراصل انسان کی توقعات کے ٹوٹنے سے پیدا ہوتا ہے۔ اگر انسان، انسانوں سے توقعات ہی کم وابستہ کرے تو شکوہ و شکایت کا موقع کم کم نمودار ہوگا۔ دراصل انسان اپنے بارے میں ایک مخصوص رائے قائم کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ لوگ اْس کی اِس رائے سے اتفاق کریں۔ لازم نہیں کہ سب لوگ ہمارے بارے میں ہماری رائے سے متفق ہوں۔ جب لوگ اپنے قول و فعل سے ہمارے بارے میں ہماری ہی رائے سے انحراف کرتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے۔ یہ دکھ الفاظ کی شکل میں نمودار ہوتا ہے تو شکوہ اور شکایت کی کوئی...
پاسکو، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، یوٹیلٹی سٹورز آف پاکستان سمیت متعدد سرکاری ادارے اربوں روپے کے مقروض نکلے
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر قرض کی اصل رقم 24 ارب 23 کروڑ روپے ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کے 24 ارب قرض پر 76 ارب 98 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا،نیشنل فرٹیلائزر پر ٹریڈ کارپوریشن کا 121 ارب 51 کروڑ روپے قرض واجب الادا ہے،53 ارب 81 کروڑ کے قرض پر نیشنل فرٹیلائزر پر 67 ارب 70 کروڑ کا سود بڑھ گیا ، سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے محض 54 کروڑ قرض پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کی 8 ارب 82 کروڑ روپے کا مقروض ہوگیا،پاسکو کے ایک ارب 15 کروڑ روپے قرض پر 4 ارب 88 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سود بڑھنے سے پاسکو پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 6...
بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ’’کشمیر سیاسی اور فوجی اعتبار سے پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کوئی خوددار ملک اور قوم یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ اپنی شہ رگ کو دشمن کی تلوار کے حوالے کردے۔‘‘ قائد اعظم کا یہ فرمان کوئی جذبات سے مغلوب شدہ بیان نہ تھا بلکہ بابائے قوم کو اس حقیقت کا بھرپور ادراک تھا کہ پاکستان کی معیشت بالخصوص زراعت اس وقت تک بھارت کے متعصب ہندو حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہوگی جب تک کشمیر کو ان کے قبضے سے آزاد نہیں کروایا جاتا۔بابائے قوم کے وصال کے بعد مادرِ ملّت فاطمہ جناح نے بھی پاکستانی قوم کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا تھا ’’دفاعی نقطۂ نظر سے کشمیر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام دی نائٹ شو ود ایاز سمو میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ ''وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں''۔ اداکارہ نے کہا کہ ''انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں''۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کیجانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت نازش جہانگیر زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ ''وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس...
عمران خان کسی طرح بھی مان نہیں رہا ہے۔ وہ مزاحمتی سیاست نہیں بلکہ ’’میں نہیں تو کوئی نہیں‘‘ کی راہ پر گامزن ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی تک وہ اپنے علاوہ دیگر سیاست دانوں کیخلاف سینہ سپر تھا۔ نوازشریف ہو یا شہبازشریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، اچکزئی اور کوئی بھی سیاستدان، سب عمران خان کی تنقید کا نشانہ بن رہے تھے۔ 2013ء میں عمران خان حکمران اتحاد کے ساتھ ملنے کے لئے تیار نہیں تھا، 2018ء میں جب وہ خود حکمران تھا تو اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہاتھ ملانے کے روادار نہیں تھا، 2022ء میں حکومت سے رخصت کئے جانے کے بعد اس نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور ہنوز وہ اسے للکار...
ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کریم آغا خان ایک قابل رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں مختلف برادریوں کی فلاح کے لیے وقف تھی، انہوں نے غربت کے خاتمے، پسماندہ افراد کی حمایت، صحت اور صنفی مساوت کے لیے انتھک کوشش کی۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ان کا کہنا ہے کہ...
وزیر اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کریم آغا خان ایک قابل رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں مختلف برادریوں کی فلاح کے لیے وقف تھی، انہوں نے غربت کے خاتمے، پسماندہ افراد کی حمایت، صحت اور صنفی مساوت کے لیے انتھک کوشش کی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ضرورت مندوں کے...
اگر ہمیں کوئی چیز خریدنی ہوتی ہے تو ہم کسی مارکیٹ کی دکان سے خرید لیتے ہیں لیکن اگر وہی چیز ہم آن لائن گھر بیٹھے منگوائیں تو اسے ای کامرس کہتے ہیں۔ ایمازون، علی بابا اور دراز جیسے پلیٹ فارم جہاں بڑے پیمانے پر آن لائن کاروبار ہوتا ہے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایمازون ہر ماہ بے پناہ آمدنی حاصل کرتا ہے۔ 2024 کی تیسری سہ ماہی میں، ایمازون کی کل آمدنی تقریباً 158.88 بلین ڈالر تھی، جو اس کے کاروبار میں زبردست ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ پچھلے بارہ مہینوں میں ایمازون کی مجموعی آمدنی 620.13 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو ماہانہ اوسطاً 51.68 بلین ڈالر بنتی ہے۔ کورونا کے بعد ای کامرس کا رحجان بہت...
ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ جنوبی پنجاب ریجن حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کیے، امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی۔ تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی، دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی، نماز مغربین کے بعد رکن مرکزی نظارت اور سابق مرکزی صدر ائی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان سال 25-2024 کا پہلا اجلاس عمومی بعنوان آمادگی ظہور و ارتقا تنظیم المصطفی ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ جنوبی پنجاب ریجن حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کیے، امام...
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان منگل کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ کینسل ہونے کا نوٹس عدالت کے باہر آویزاں کر دیا گیاتھا۔اس کے علاوہ گزشتہ روز کی ہڑتال کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز کی عدالتوں میں کیسز کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہیں۔ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے بھی آج معمول کے مطابق کیسوں کی سماعت کی، سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیس سنے، جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈویژن بنچ میں چھ کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے...
اسلا م آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے جس کی سمری تیاری کرلی گئی،اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے، الاؤنسز، گاڑی، دفتر وغیرہ علیحدہ ہیں۔۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترمیم 1975ء کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شق تین وزراء کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا اب سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار...
فاران یامین: شاد باغ پولیس نے 14 سالہ گمشدہ بچے احمد علی کو 6 گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد بحفاظت ڈھونڈ لیا۔ احمد علی نماز کے لیے گھر سے نکلا تھا، مگر واپس نہ لوٹا۔ بچے کی گمشدگی پر والد نے اس کی تلاش کے لیے تھانہ شاد باغ کا رخ کیا اور پولیس سے مدد طلب کی۔ شاد باغ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کی تلاش کی اور بالآخر 6 گھنٹے کی محنت کے بعد بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک احمد علی کے والد...
MUMBI: رسم تو یہی ہے کہ دولہا بارات لے کر آتا ہے اور دلہن لے کر جاتا ہے۔ تحفے کی صورت میں جہیز بھی لے جاتا ہے۔ مگر بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے آدیواسی کمیونٹی کی ایک روایت حیران کن ہے۔ یہاں سب کچھ الٹا ہے۔ کھونٹی ضلع کے 'ہو' کمیونٹی میں دلہن بارات لے کر آتی ہے اور جہیز بھی لیتی ہے۔ ہو قبائل کے رکن ہیرا بتاتے ہیں کہ ہمارے یہاں دولہا نہیں، بلکہ دلہن کو جہیز دیا جاتا ہے۔ دولہا بارات لے کر نہیں، بلکہ دلہن بارات لے کر آتی ہے۔ کھونٹی کے اس آدیواسی کمیونٹی میں برسوں سے یہ روایت چلتی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے خاص بات یہ ہے...
عثمان خان: وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بڑا اعلان کرتے ہوئے عازمین حج کو خوشخبری سنا دی۔ لانگ حج پیکیج کے اخراجات میں 25 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،اسی طرح "شارٹ حج پیکیج" کی اخراجات میں بھی 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ لانگ حج پیکیج کی تیسری قسط 4 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گی، جب کہ شارٹ پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہوگی،یہ رقم 6 فروری سے 14 فروری تک نامزد بینکوں میں جمع کرانی لازمی ہوگی،ہر عازم حج کو موبائل ایپ "پاک حج" پر اس کی...
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے پریونشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزائیں بڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں جلد نہ ہو سکیں، وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ بل میں بھکاریوں کی معاونت کرنے والوں، سہولت کاروں اور بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو10سال سزا ہوگی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔ ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے۔ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط، مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) دنیا کے سب سے بڑے قابض فوجی علاقوں میں سے...
لاہور (وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کل 5 فروری کو یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف ہر شہر قصبہ اور دیہات میں مظاہرے کئے جائیں گے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا،ان مظاہروں میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم اپنی شہہ رگ پر بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔5 فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے اس کوجماعت اسلامی بھر پور انداز میں منائے گی۔یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے کشمیریوں کے غیرمتزلزل حمایت کے عزم...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اورآگاہی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے چنیوٹ بازارچوک میں ضلعی صدرنعمان احسن ملک کی قیادت میں کیمپ لگایا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھی شرکت کی۔کشمیری اور پاکستانی پرچم لہراتے نوجوانوں نے شہریوں کو 5 فروری کو ہونے والے مارچ میںشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ کہاکہ بھارت اپنی 8 لاکھ فوج کے ذریعے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔ امریکا کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا، امریکا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔اقوام متحدہ...
میرپورماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) سی آئی اے گھوٹکی پولیس کا ڈہرکی میں نجی جیل ، اے ایس پی میرپور ماتھیلو کا چھاپا ،دو منشیات فروش برآمد ، سی آئی اے پولیس کے تین اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سی آئی اے پولیس گھوٹکی نے ڈہرکی میں ایک خفیہ جگہ پر ڈہرکی میں قید کرکے ان کی رہائی کے لے اہل خانہ سے مبینہ طور پر ڈیل کرکے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ ان اطلاعات پر انہوں نے اے ایس پی میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان کو ہدایات جاری کیں کہ اس کی تفتیش کی جائے جس پر اے ایس...
ماتلی (جسارت نیوز)کشمیر ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے کشمیر ڈے کے موقع پر ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔اسکولز، کالجز، جامعات پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں کشمیر ڈے کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں رینڈم اسنپ چیکنگ، پکٹنگ سمیت تمام سیکورٹی میئرز کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے ضلع بھر کے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد، عبادت گاہوں، رہائشی کالونیوں، غیر ملکی منصوبوں اور...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جامعہ سندھ جامشورو میں کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں آرٹس فیکلٹی بلڈنگ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے کی۔ ریلی علامہ آئی آئی قاضی مرکزی لائبریری تک پہنچنے کے بعد ایک جلوس میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی قبضے کے زیر اثر ظلم و جبر کا شکار ہیں، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، غیر قانونی قتل و غارت اور...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کہ میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ٹھان رکھی ہے کہ عوام کو کسی صورت چین سے نہیں رہنے دینا ہے ائے روز مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹول ٹیکسز میں بجلی کے بلوں میں یونٹ میں اضافہ مہنگائی کی شرح اسمانوں کو چھو رہی ہے پاکستان کی عوام اب اس حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس نے ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں کو شکست دی گئی اور...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کشمیر ڈے کے موقع پر حیدآباد رینج میں سیکورٹی ہائی الرٹ ڈی آئی جی پی طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ” کشمیر ڈے ” کے موقع پر منعقدہ ریلیوں و تقریبات کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو احکامات جاری کر دیے- ڈی آئی جی پی طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کشمیر ڈے کے حوالے سے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو غیر معمولی حفاظتی انتظامات پر مشتمل سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔ اسکولز، کالجز، جامعات پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں کشمیر ڈے کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ سمیت تمام سیکورٹی...