وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی ہے، جس میں بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنے سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوئی۔
پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی ہم منصب وزیر داخلہ پولیس اور

پڑھیں:

چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات، عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروگلو اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔

چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ملکوں کے ساتھ پاکستان کے باہمی احترام پر مبنی تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی تحسین کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تین ملکوں کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی عزت و احترام کا ذکر کیا۔

ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات خاص طور پر شریعہ اکیڈمی میں دونوں ملکوں کے اشتراک سے جاری جوڈیشل ایکسچینج پروگرام کی تعریف کی۔

چیف جسٹس نے زور دے کر کہاکہ ایسے پروگراموں کا دائرہ ضلعی عدلیہ تک بڑھانے ضرورت ہے تاکہ ضلعی عدلیہ کے افسران ترکیہ کے عدالتی نظم و نسق، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آگاہ ہو سکیں۔

سفیر نذیروگلو نے ترکیہ کی آئینی عدالت کے چیئرمین کی جانب سے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور عدالتی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی سفیر سے چیف جسٹس کی ملاقات کے دوران بھی دونوں ملکوں نے عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایرانی سفیر نے چیف جسٹس کو ایرانی چیف جسٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے چیف جسٹس بھی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح کے اعلیٰ سطحی دورے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور ادارہ جاتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اتفاق ایران ترکیہ جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان عدالتی تعاون ملاقات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات، عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی  وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ
  • امریکی کانگریس مینز کے وفد اور وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
  • محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • امریکی وفد کی آمد، احسن اقبال سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات مضبوط، تعاون بڑھانے کا اعادہ