چین کا التے سکی کے شوقین افراد اور سیاحوں کے لئے پرکشش مقام بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ خودمختار علاقے کے شہر التے کے دل میں واقع سنکیانگ جیانگ جُن شان ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ ایک قومی 5 ایس کلاس الپائن سکیئنگ کا مقام ہے۔ یہ جگہ شہر کے قریب ہونے، وافر برفباری اور طویل عرصے تک موثر برفانی موسم کی وجہ سے مشہورہے۔ یہ ریزارٹ سکی کے شوقین افراد اور موسم سرما کے کھیلوں کے سنسنی خیز تجربے کے شوقین سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔


جیانگ جُن شان ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ تقریباً 70 کلومیٹر سکی ٹریلز پر مشتمل ہے۔ جوسکیئرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرتاہے۔


اس سکی پارک کا ڈیزائن، تعمیر اور روزانہ کی دیکھ بھال کا انتظام مقامی نوجوان چھیاؤ مو کی سربراہی میں ایک ٹیم کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ جیانگ جُن شان ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ کی مدد سے اور 6 سے 7 سال کی مشق کے ذریعے چھیاؤ کی ٹیم نے پارک کی تعمیر کے رہنمااصول تیار کئے جو سکیئنگ مارکیٹ کے موجودہ طلب سے مطابقت رکھتے ہیں۔
التے علاقائی ثقافت وسیاحت کے شعبے کے اعداد و شمار کے مطابق 2024-2025 کے سکی سیزن کے آغاز سے لے کر یکم فروری تک ریزارٹ نے 6لاکھ سے زیادہ سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے شوقین

پڑھیں:

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت و مقام کیا؟ جانیں

سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔
مرد ہو یا خاتون ،موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکا بھی ہیلمٹ پہننالازم،ورنہ چالان

متعلقہ مضامین

  • ویمن ہاکی ٹیم کی نائب کپتان نے گلوکار سے نکاح کرلیا، تصاویر وائرل
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
  • ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، میاں جاوید لطیف
  • الہدیٰ انٹرنیشنل کے تحت اسلامک نمائش کا شاندار انعقاد
  • کامسٹیک اور ڈافوڈیل انٹرنیشنل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • اسٹاک مارکیٹ پرکشش نہ رہی ،انڈیکس 1500 پوائنٹس گھٹ گیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت و مقام کیا؟ جانیں
  • چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟
  • اسپین میں سیاحوں کی آمد کا نیا سالانہ ریکارڈ، چورانوے ملین