Jasarat News:
2025-02-05@05:59:34 GMT

8 فروری عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا سیاہ دن تھا،پیر یاسر

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کہ میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ٹھان رکھی ہے کہ عوام کو کسی صورت چین سے نہیں رہنے دینا ہے ائے روز مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹول ٹیکسز میں بجلی کے بلوں میں یونٹ میں اضافہ مہنگائی کی شرح اسمانوں کو چھو رہی ہے پاکستان کی عوام اب اس حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس نے ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں کو شکست دی گئی اور شکستہ امیدواروں کو کامیاب کرایا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی فارم 47 پر کھڑی یہ کمزور ترین نیب زدہ حکومت کسی وقت بھی زمین بوس ہو سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے دن گننا شروع کر دے کیونکہ ائندہ ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے زمین بوس ہونے جا رہی ہے کیونکہ عوام نے انہیں بری طرح مسترد کر دیا ہے یاد رہے حیدراباد جلسے میں حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے مینڈیٹ چور حکومت کو دو سیٹیں خیرات میں دے دی تھی مسلم لیگ فنکشنل کسی کرپٹ حکومت کا حصہ نہ بنی تھی نہ بنی ہے اور نہ کبھی بنے گی انشااللہ عوام کا حق د لا کر رہیں گے وہ وقت دور نہیں پیر صاحب پگارا کی قیادت میں مضبوط حکومت کا نفاذ قائم ہوگا اور ملک میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ بھی ٹریک پر ہوگا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عوامی نمائندے میری طاقت ہیں ، عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے ، نواز شریف

لاہور : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہا الدین کے ارکان شامل تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا۔

 نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں ، الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے اور گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • حکمراں سندھ کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں،عوامی تحریک
  • 8 فروری سیاہ ترین دن، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، صفدر عباسی
  • عوامی نمائندے میری طاقت ہیں ، عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے ، نواز شریف
  • 8 فروری کو متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف آواز اٹھائیں گے، اسد قیصر
  • 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی: عمر ایوب
  • 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، صوابی میں احتجاج ہوگا. عمر ایوب
  • جی ڈی اے کا 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان 
  • پختونخوا،صوابی میں جلسے کی تیاری کیلئے پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک
  • ۔8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ،اسد قیصر