مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر کشمیری عوام
پڑھیں:
اپوزیشن اہم مواقع پر واک آئوٹ کر جاتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی کورم نشاندہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سوالات کی اکثریت حزب اختلاف کی جانب سے تھی، حزب اختلاف نے اہم موقع پر ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا، کینالز پر بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا، جے یو آئی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر تھیں ۔(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے واک آئوٹ پر اپنے ریمارکس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو کینالز پر قرارداد جمع کرائی تھی،8 اپریل کو واضح کیا گیا تھا کہ اس پر بحث ہو چکی،اپوزیشن نے 10 اپریل کو قرارداد سپیکر آفس میں جمع کرائی،فلسطین و سرحدی معاملات اور کینالز پر احتجاج کرنے والے خود ایوان میں موجود نہیں ہوتے، افسوس کہ اپوزیشن خود ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے ۔