سی آئی اے گھوٹکی پولیس کا ڈہرکی میں نجی جیل پرچھاپا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
میرپورماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) سی آئی اے گھوٹکی پولیس کا ڈہرکی میں نجی جیل ، اے ایس پی میرپور ماتھیلو کا چھاپا ،دو منشیات فروش برآمد ، سی آئی اے پولیس کے تین اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سی آئی اے پولیس گھوٹکی نے ڈہرکی میں ایک خفیہ جگہ پر ڈہرکی میں قید کرکے ان کی رہائی کے لے اہل خانہ سے مبینہ طور پر ڈیل کرکے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ ان اطلاعات پر انہوں نے اے ایس پی میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان کو ہدایات جاری کیں کہ اس کی تفتیش کی جائے جس پر اے ایس پی میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان نے ڈہرکی میں ایک جگہ پر چھاپا مارکر دو منشیات فروشوں کو برآمد کر لیا اور سی آئی اے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علی اکبر بھٹو ، پولیس کانسٹیبل شفیق احمد پتافی ،پولیس کانسٹیبل معشوق علی کھمبھڑو کو گرفتار کرلیا اور دو منشیات فروشوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ڈہرکی پولیس اسٹیشن پر گرفتار سی آئی اے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ا ئی اے پولیس ڈہرکی میں ایس پی
پڑھیں:
دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
دہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو پاک ایران سرحد سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم محمد سفیان دہرے قتل کے مقدمے میں گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم اشتہاری ملزم کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوگئی۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار
گرفتار کیے گئے اشتہاری ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نےبیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کی مدد سے بیرون ممالک مفرور دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائیں۔