وزیرِ اعظم کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کریم آغا خان ایک قابل رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں مختلف برادریوں کی فلاح کے لیے وقف تھی، انہوں نے غربت کے خاتمے، پسماندہ افراد کی حمایت، صحت اور صنفی مساوت کے لیے انتھک کوشش کی۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
ان کا کہنا ہے کہ وہ ضرورت مندوں کے لیے اُمید کی کرن تھے، انہوں نے بے شمار زندگیوں پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
واضح رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر انکے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کے اساتذہ اور طلبائے کرام موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان کے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔