وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
(جاری ہے)
وزارت داخلہ کی جانب سے بدح کو یہاں جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان مرحوم کی سماجی شعبوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کے ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نواز شریف کا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان ایک بین الاقوامی شناخت رکھنے والی محترم شخصیت تھے، جو پاکستان کے حقیقی دوست اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات ہم سب کے لیے ذاتی نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغاخان نے تعلیم، صحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نواز شریف نے پرنس کریم آغاخان کے اہلِ خانہ اور اسماعیلی کمیونٹی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔