Daily Mumtaz:
2025-02-05@08:54:09 GMT

مجھے بابر اعظم پر کرش ہے: دعا زہرا کا اعتراف

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

مجھے بابر اعظم پر کرش ہے: دعا زہرا کا اعتراف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے اعتراف کیا ہے کہ اُن کا بابر اعظم پر کرش ہے۔

دعا زہرا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کو اپنے لیے کس طرح کے ہمسفر کی تلاش ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لڑکا چاہیے جو سچا اور ایماندار ہو، ہر طرح کی صورتحال میں میرا ساتھ دے مجھ سے جھوٹ نہ بولے اور نہ ہی مجھ سے باتیں چھپائے۔

اداکارہ نے کہا کہ شکل و صورت میں بس اتنا خوبصورت ہو کہ میرے ساتھ اچھا لگے، مالی حالات سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ میں خود بھی کماتی ہوں تو میں گزارا کر لوں گی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کرکٹ بہت زیادہ پسند ہے۔

دعا زہرا نے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے کرکٹر بابر اعظم بہت زیادہ پسند ہیں اور ان پر میرا کرش بھی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے کرکٹ بہت پسند ہے شاید اس لیے بابر اعظم پسند ہیں اور جب لوگ سوشل میڈیا پر ان کو ٹرول کرتے ہیں تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا۔

اداکارہ نے شو کے دوران سوشل میڈیا صارفین سے یہ درخواست بھی کی کہ براہ کرم، بابر اعظم کو ٹرول نہ کیا کریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ مجھے

پڑھیں:

مجھے قتل کیا گیا تو ایران تباہ ہوجائے گا، ٹرمپ نے تہران پردباؤ بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے، لیکن انہوں نے اپنے مشیروں کے لیے ہدایات چھوڑی ہیں کہ اگر ایران نے انہیں قتل کیا تو امریکی دشمن کو تباہ کردیا جائے۔

امریکی محکمہ انصاف نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ صدارتی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔

محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی حکام نے 51 سالہ فرہاد شاکری کو ہدایت کی تھی کہ وہ صدر ٹرمپ کی نگرانی اور بالآخر انہیں قتل کرنے پر توجہ مرکوز کریں، شاکری اب بھی ایران میں مفرور ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ ڈالنے کی اپنی مہم بحال کر دی ہے جس میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اس کی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

میمو پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے اسے بہت مشکل قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر پریشان ہیں کہ آیا یہ قدم اٹھایا جائے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے ایرانی ہم منصب سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ’ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا’، یہ پوچھے جانے پر کہ تہران ہتھیاروں کے کتنے قریب ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ بہت قریب ہیں‘۔

ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ تیل کی برآمد پر پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے میں ناکام رہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں مسلح ملیشیاؤں کی مالی اعانت کے لیے تیل فروخت کرنے کی اجازت دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی ۔

متعلقہ مضامین

  • مجھے قتل کیا گیا تو ایران تباہ ہوجائے گا، ٹرمپ نے تہران پردباؤ بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کردیے
  • ایک خط کے مندرجات
  • دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے، اداکارہ دعا زہرہ کا بڑا انکشاف
  • داستاں سرائے، راجا گدھ اور بانو آپا
  • شادی شدہ خاتون نے بار بار جنسی تعلق پر مجبور کرنے پر آشنا کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا
  • مجھے ووٹ نہیں بلکہ پاکستان کیلئے نوٹ چاہئیں، گورنر سندھ
  • جمہوریت پسند پی ٹی آئی کا پول 9 مئی کے گھناؤنے واقعات نے عیاں کردیا، مرتضیٰ وہاب
  • مجھے ووٹ نہیں بلکہ ملک کیلئے نوٹ چاہئیں: کامران ٹیسوری
  • مجھے آدم عظیم پر فخر ہے: باکسر عامر خان