Jasarat News:
2025-02-05@05:59:21 GMT

حیدرآباد ،کشمیر ڈے کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کشمیر ڈے کے موقع پر حیدآباد رینج میں سیکورٹی ہائی الرٹ ڈی آئی جی پی طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ” کشمیر ڈے ” کے موقع پر منعقدہ ریلیوں و تقریبات کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو احکامات جاری کر دیے- ڈی آئی جی پی طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کشمیر ڈے کے حوالے سے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو غیر معمولی حفاظتی انتظامات پر مشتمل سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔ اسکولز، کالجز، جامعات پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں کشمیر ڈے کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ سمیت تمام سیکورٹی میئرز کو یقینی بنانے کے احکامات۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد، عبادت گاہوں، رہائشی کالونیوں، غیر ملکی منصوبوں اور غیر ملکی کی حفاظت کو یقینی بنانے، سی پیک اور نان سیپیک منصوبوں کی سیکیورٹی سخت کرنے اور پولیس نفری کو نمایاں مقامات پر تعینات کرنے سمیت ڈیوٹی کی حساسیت پر آگاہی دینے پر زور دیا انہوں نے ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز، سرکاری و نجی املاک، گنجان علاقوں، مصروف بازاروں اہم مقامات، پر موبائل / موٹر سائیکل گشت اور نفری میں اضافے کے بھی احکامات دے دیئے۔داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی، شر پسند عناصر و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور امن و امان کی فضاء کو ہر صورت قائم رکھنے سمیت ٹریفک کی مسلسل روانی کے لئے بھی ہدایت جاری کیں۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے تمام ایس ایس پیز کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی کے لئے اپنے اپنے اضلاع میں تمام تر سہولیات سے آراستہ کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات بھی دیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی ا ئی جی پی کشمیر ڈے

پڑھیں:

ایران نے جدید ترین بیلسٹک میزائل ''اعتماد'' کی نقاب کشائی کر دی

1700 کلومیٹر کی رینج کا حامل اعتماد بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا ہے جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے گائیڈڈ وار ہیڈ کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے جدید ترین میزائل ''اعتماد'' کی رونمائی کر دی ہے جس کی رینج 1700 کلومیٹر تک ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز قومی خلائی ٹیکنالوجی دن کے موقع منعقدہ نمائش کا دورہ کیا جہاں اعتماد میزائل کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ایرانی وزارت دفاع کی تازہ ترین کامیابیوں بشمول سیٹلائٹ لانچرز اور گائیڈنس سسٹمز کی نمائش کی گئی تھی۔ 1700 کلومیٹر کی رینج کا حامل اعتماد بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا ہے جو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے گائیڈڈ وار ہیڈ کا حامل ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • یوم یکجہتی کشمیر پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
  • بھارت 5 اگست 2019ء کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے، ممتاز زہرہ بلوچ
  • بھارت 5 اگست 2019ء کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے، بھارت 5 اگست 2019 کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے، ممتاز زہرہ بلوچ
  • ماتلی،یوم کشمیر پر ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کادورہ
  • یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ ریلیز
  • صوابی: جنید اکبر کی زیر صدارت  8    فروری جلسہ کے حوالے سے اجلاس  پشاور ریجن کے اہم رہنما غائب
  • 5فروری کو ملک بھرمیں لبیک کشمیر ریلی نکالی جائیں گی، یحییٰ قادری
  • ایران نے جدید ترین بیلسٹک میزائل ''اعتماد'' کی نقاب کشائی کر دی