ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ جنوبی پنجاب ریجن حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کیے، امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی۔ تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی، دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی، نماز مغربین کے بعد رکن مرکزی نظارت اور سابق مرکزی صدر ائی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان سال 25-2024 کا پہلا اجلاس عمومی بعنوان آمادگی ظہور و ارتقا تنظیم  المصطفی ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ جنوبی پنجاب ریجن حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کیے، امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی، تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی، دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی، نماز مغربین کے بعد رکن مرکزی نظارت اور سابق مرکزی صدر ائی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی اور ولادت باسعادت مولا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ عج سے کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سندھ کابینہ میں ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری

سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے، جو جنوری 2025ء سے نافذ ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق، اس بل کے تحت ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور ٹیکس وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) جمع کرے گا۔ اس حوالے سے ہوئے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر آباد اراضی کو چھپایا گیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے مختلف شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ چھوٹی کمپنیوں پر 20 فیصد جبکہ بڑی کمپنیوں پر 28 فیصد ٹیکس لگے گا۔ 150 ملین روپے تک زرعی آمدنی حاصل کرنے والے افراد اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ زرعی آمدنی 150 ملین روپے سے 200 ملین روپے تک ہونے پر 1 فیصد، 200 ملین روپے سے 250 ملین روپے تک 2 فیصد، 250 ملین روپے سے 300 ملین روپے تک 3 فیصد، 300 ملین روپے سے 350 ملین روپے تک 4 فیصد، 350 ملین روپے سے 400 ملین روپے تک 6 فیصد، 400 ملین روپے سے 500 ملین روپے تک 8 فیصد اور 500 ملین روپے سے زائد زرعی آمدنی پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا ضروری تھا، اور وہ اس معاملے پر وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کریں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس کے نفاذ کے نتیجے میں سبزیوں اور دیگر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، لیکن ملکی مفاد میں سندھ کابینہ نے زرعی ٹیکس کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا اجلاس عمومی
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، سید فخر امام
  • ڈسٹرکٹ بار ملتان میں ولادت امام حسین کی مناسبت سے جشن کا اہتمام، وکلاء کی بڑی تعداد شریک 
  • اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا، وزیراعلیٰ سندھ
  • آپ میری طاقت اور عزت ہیں، نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو 
  • سندھ کابینہ میں ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری
  • لاہور، مجلس وحدت مسلمین کا خصوصی اجلاس
  • مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کردار نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اسد نقوی
  • سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب، زرعی انکم ٹیکس قانون کی منظوری کا امکان