وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافےکی تیاریاں ،سرکلرجاری کرنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلا م آباد(نیوزڈیسک)پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے جس کی سمری تیاری کرلی گئی،اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے، الاؤنسز، گاڑی، دفتر وغیرہ علیحدہ ہیں۔۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترمیم 1975ء کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق شق تین وزراء کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا اب سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے
اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ وزراء کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ترمیم کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
بیرون ملک سکالرشپ حاصل کرنے کا موقع ، بڑی خوشخبری آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں
پڑھیں:
احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
نارووال میڈیکل کالج کی کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت ہم نے نوجوانوں کی کثیر تعداد کواعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلا دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اے آئی کا استعمال ضرور سیکھیں تاکہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص باآسانی کی جاسکے۔