سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن QI Yanjun سے ملاقات کی ،دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کیلئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون پر بات چیت ہوئی۔

 ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کیلئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

 اس موقع پر بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ ہوا، جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 چینی ہم منصب محسن نقوی

پڑھیں:

پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی: محسن نقوی

سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار، محسن نقوی نے کہا پرنس کریم آغا خان مرحوم کی سماجی شعبوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا۔
پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کے ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

متعلقہ مضامین

  • پولیس کیلئے ٹیکنالوجی، آلات خریدنا چاہتے ہیں، محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
  • پاکستان اور چین کا انٹیلی جنس شئیرنگ مزید بہتر کرنے پر اتفاق 
  • پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ مزید بہتر کرنے پر اتفاق
  • چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے،محسن نقوی
  • پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی: محسن نقوی
  • چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے: محسن نقوی
  • وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ کی مذمت
  • صدر آصف علی زرداری چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ