اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان منگل کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ کینسل ہونے کا نوٹس عدالت کے باہر آویزاں کر دیا گیاتھا۔اس کے علاوہ گزشتہ روز کی ہڑتال کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز کی عدالتوں میں کیسز کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہیں۔ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے بھی آج معمول کے مطابق کیسوں کی سماعت کی، سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیس سنے، جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈویژن بنچ میں چھ کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے آج نو کیسوں کی سماعت کی، جسٹس محمد آصف نے چھ کیسوں کی سماعت کی، گزشتہ روز ہڑتال کے باعث کئی کیسز التواء کا شکار ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کی سماعت

پڑھیں:

جسٹس سرفراز ڈوگر احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تعینات

—فائل فوٹو

جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا۔

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے کورٹس کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے تبادلے انتظامی امور میں بڑی تبدیلیاں، جسٹس سرفراز ڈوگر کو انتظامی جج بنا دیا گیا
  • جسٹس سرفراز ڈوگر احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تعینات
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق کی عدم دستیابی، کاز لسٹ منسوخ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے آئین کے تحٹ اچھا اقدام ہے،صوبوں سے مزید ججز آنے چاہیں،چیف جسٹس
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے ججز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • وکلا کی ہڑتال کے دوران جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کا آغاز
  • جسٹس سردار سرفراز کا ٹرانسفر، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
  • 3 ججز کا تبادلہ، خط دیکھیں یا آئین، حکومتی پارلیمانی لیڈر سینٹ:  اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاز لسٹ جاری، جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر جج