ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 کے لوگو کی رونمائی کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا، ایونٹ کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ دسویں ایڈیشن کی مناسبت سے لوگو ترتیب دیا گیا ہے، لوگو کا ایک نمایاں عنصر 6 بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو 6 فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار بھی ہے، اس ایڈیشن میں بھی شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
پاکستان میں آج بروز بدھ، 5فروری 2025 سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چمپئنزٹرافی ، ٹکٹوں کی فروخت، آئوٹ لیٹس پر شائقین کا رش، قطاریں لگ گئیں
لاہور (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کا حصول شائقین کرکٹ کیلئے جنگ بن گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونیوالے میچوں کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ فریکل ٹکٹس فراہم کرنیوالی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس نے 26 شہروں کے 108 آئوٹ لیٹس پر ٹکٹ کانٹرز بنائے تھے تاہم شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کے باعث ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا۔ فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز شام 4 بجے سے شروع ہوا 6 بجے تک جاری رہا، اس دوران کئی فینز ٹکٹ پانے میں کامیاب رہے تو متعدد افراد کو خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑا۔کوئیر کمپنی کی جانب سے ایک شناختی کارڈ پر 4 ٹکٹس جاری کیے گئے۔ اسی طرح گزشتہ بک کیے گئے آن لائن ٹکٹ 6 فروری جبکہ ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری 8 فروری کو کی جائے گی۔شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔