مظفر آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک روزہ دورۂ آزاد کشمیر کے دوران آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام کو ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر میں مہاجرین کے مسائل اور خدشات کے حل کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے وزیراعظم اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی برادری کے سامنے اجاگر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، انجینیئر امیر مقام، عطا اللہ تارڑ، اور کشمیری رہنما غلام نبی صفی، ایڈوکیٹ پرویز، اعجاز رحمانی، سید گلشن، محمد اشرف ڈار، شاہین اقبال، مشتاق احمد، خورشید احمد خان، اور راجہ خادم حسین شاہین بھی شریک تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کشمیری عوام

پڑھیں:

پاکستان کے عوام اور پاک فوج مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حریت رہنما

5  فروری ہر سال پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج کشمیر بارود کی بو میں ڈوبا ہوا ہے جہاں ظلم اور بربریت کے سائے منڈلا رہے ہیں، گمنام قبریں،عصمت دری کا نشانہ بننے والی کشمیری خواتین اور ہزاروں یتیم بچے بھارت کی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

جمہوریت کی نام نہاد دعویدار ریاست بھارت نے مقبوضہ وادی میں 10 لاکھ سے زائد غیر قانونی فوجی تعینات کر رکھے ہیں، اس حوالے سے حریت رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر جانب ظلم و زیادتی ہو رہی ہے، ہم جرأت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کرتے رہیں گے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ایک دن ہی نہیں بلکہ ایک عہد ہے جو پاکستان کے عوام نے کشمیریوں کے ساتھ کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تمام تر انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہے، پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت دنیا کے ہر فورم پر جاری رکھے گا۔

حریت رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاک فوج مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 فروری wenews بھارت بھارتی مظالم پاک فوج پاکستان تجدید عہد کا دن مظلوم کشمیری ہندوستان یوم یکجہتی کشمیر

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2025کے موقع پر پیغام
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر پر روانہ
  • وزیراعظم کا دورۂ آزاد کشمیر؛ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات
  • جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
  • یوم یکجہتی کشمیر ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا
  • یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
  • پاکستان کے عوام اور پاک فوج مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حریت رہنما
  • وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب محمد شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام