Jang News:
2025-02-05@06:57:06 GMT

اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں: شہباز شریف

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں: شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف — فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کریم آغا خان ایک قابل رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں مختلف برادریوں کی فلاح کے لیے وقف تھی، انہوں نے غربت کے خاتمے، پسماندہ افراد کی حمایت، صحت اور صنفی مساوت کے لیے انتھک کوشش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ضرورت مندوں کے لیے اُمید کی کرن تھے، انہوں نے بے شمار زندگیوں پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔

واضح رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا، مولانا شاہ کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، شہباز شریف

وزیراعظم کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبانے سے دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبانے سے دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت واضح کرتی ہے کہ تنازعات کو بھڑکنے نہ دیا جائے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، کشمیری عوام 78 سال گزرنے کے باوجود اپنا حق استعمال نہیں کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پرنس کریم آغا خان کی زندگی پر ایک نظر
  • اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی،وزیراعظم
  • پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی، شہباز شریف
  • اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
  • وزیرِ اعظم کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
  • اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
  • عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، شہباز شریف
  • اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے