کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئیکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا،بارش اور برفباری کا امکان
کوئٹہ:بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا جب کہ کئی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلات، مستونگ، قلعہ عبداللہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
اسی طرح نوشکی، چاغی، گودار، تربت اور پنجگور میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں منفی 7، ژوب میں منفی ایک، سبی میں 8 اور تربت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ، چمن میں ایک، گوادر میں 10 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔