Daily Ausaf:
2025-02-05@07:48:43 GMT

بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ’’محبت ‘‘کا اظہار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں۔زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے۔

گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا لائیو سیشن رکھا تھا جس پر ایک مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر آپ بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟۔ اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ “میں معذرت ہی کروں گی”۔اس جواب پر سابق کپتان کے فینز آگ بگولہ ہوگئے تھے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا کافی ٹرول کیا گیا تھا۔دوسری جانب چیمئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل سابق کپتان بابراعظم ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سابق کپتان

پڑھیں:

یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر آج پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

اسلام آباد(آن لائن )یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔شہریوں کو 24/7 پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس کا اہم فیصلہ کر دیا ہے۔شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں 24/7 پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سوناکشی سنہا نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا، اداکارہ کو کتنے فیصد منافع ہوا؟
  • بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ''محبت'' کا اظہار کردیا
  • یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر آج پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے
  • چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دےگا، آرمی چیف نے بھارت کوخبردار کردیا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟
  • "پیکا آرڈیننس ملک کو کمزور کردے گا " پہچان کے عشائیہ میں صحافیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا
  • چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر کیسے؟