اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے، کشمیری عوام کئی دہائیوں سے جبر و استبداد کا سامنا کر رہے ہیں تاہم ان کا عزم اور حوصلہ بدستور غیر متزلزل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ، وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حقِ خودارادیت کوئی رعایت نہیں بلکہ ایک تسلیم شدہ بنیادی انسانی حق ہے جسے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے تسلیم کر رکھا ہے، کسی بھی جبر و طاقت کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو ہمیشہ کے لیے دبایا نہیں جا سکتا، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کر مظلوم کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند اور ان کے مصائب کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گا جب تک کہ انصاف اور حقِ خودارادیت کا خواب حقیقت نہ بن جائے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کشمیری عوام وفاقی وزیر نے کہا کہ اور ان

پڑھیں:

اقوام متحدہ میں جھوٹے بھارتی بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور چین کو مبارکباد

ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے حالیہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں اقوام متحدہ میں بھارت کے جھوٹے بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کی کامیاب سفارتکاری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کی جملہ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے فورم پر بھارتی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے اس کامیاب سفارتی کاوش پر حکومت پاکستان اور چین کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر کنونیر غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نازک وقت میں پاکستان کی اصولی اور غیر متزلزل حمایت کشمیری عوام کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہے، کشمیریوں کے گھروں کو مسمار، ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور دس لاکھ سے زائد بھارتی فوج نے وادی کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر سو خوف و دہشت کا ماحول قائم ہے۔ کشمیری عوام اپنی بقا اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان حالات میں عالمی برادری بالخصوص پاکستان کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔ حریت قائدین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں مزید تیز کرے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے احترام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل تلاش کرنے کے لیے سنجیدہ مذاکرات شروع کرے۔ حریت رہنما نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام اپنی جائز جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور ایک دن مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔ اجلاس میں سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، محمد حسین خطیب، مشتاق احمد بٹ، شمیم شال، شیخ عبدالمتین، راجہ خادم، سید اعجاز رحمانی، شیخ یعقوب، جاوید جہانگیر، زاہد اشرف، محمد شفیع ڈار، نذیر کرنائی، امتیاز وانی، سید گلشن، عدیل مشتاق، منظور احمد ڈار اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی پارلیمنٹ میں پہلگام واقعے پر بحث، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار
  • بھارتی حکام کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں
  • اقوام متحدہ میں جھوٹے بھارتی بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور چین کو مبارکباد
  • ہسپتالوں میں علاج بند کرکے مریضوں کو خوار کرنا غیر انسانی فعل ہے؛ وزیرِ صحت
  • پاکستان، دنیا اور دہشتگردی کے درمیان حائل دیوار ہے، عطا تارڑ
  • جاپانی بس ڈرائیور کی سنگین غلطی، 84 ہزار ڈالر کی پینشن سے محروم ہوگیا
  • پاک بھارت کشیدگی: مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن؛ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت
  • بیرون ملک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، بیرسٹر سلطان