جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر, وزیراعظم کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنماؤں سے ملاقات, وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔ پاکستان کشمیری عوام کے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم کی وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام کو آزاد جموں و کشمیر میں مہاجرین کے مسائل اور خدشات حل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کے جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر خراج تحسین پیش کیا اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو حق خوداریت ملنے تک اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازع کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج 5 فروری کے دن آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مدعو کیا گیا جو میرے لیے اعزاز ہے، آج کے دن کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا مظلوم کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عزم
انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 5 فروری محض ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور یقین دہانی کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شعر پڑھا:
نعرہ ہی نہیں ایمان ہے یہ آزادی کے متوالوں کا
کشمیر کا ذرہ ذرہ ہے کشمیر کے رہنے والوں کا
قبل ازیں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی پیش کی اور پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔
وزیراعظم نے مظفرآباد میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی بھارت چوہدری انوارالحق حق خودارادیت مذاکرات مقبوضہ کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر وزیراعظم شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر