اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے ۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے،پرنس کریم آغا خان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پرنس کریم آغا خان نے پسماندہ اور متوسط درجے کے طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک نے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے امن اور برداشت کا درس دیا اور انسانیت کی خدمت کیلئے انکی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانی قوم پرنس کریم آغا خان کی وفات پر غمزدہ ہے ،پاکستان کی حکومت، عوام اور پارلیمان پرنس کریم آغا خان کے خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں۔قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی سوگواران کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی نے

پڑھیں:

ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات ہر اظہار افسوس 

 علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر اُن کے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین قومی و ملی خدمات کوسراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کے اساتذہ اور طلبائے کرام موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر اُن کے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین قومی و ملی خدمات کوسراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ججز ٹرانسفر کیس، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد، 3ججز کو نوٹس جاری کردیے
  • معروف سکالر‘ معیشت دان پروفیسر خورشید احمد کا برطانیہ میں انتقال‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس 
  • ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات
  • نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
  • معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  •   عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی 
  • ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات ہر اظہار افسوس 
  • یوسف رضا گیلانی کا نئے عالمی سماجی معاہدے کی تشکیل کی ضرورت پر زور
  • چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر