اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کیلئے کب حرکت میں آئے گی؟ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، عالمی طاقتیں بھارتی ظلم پر کب بولیں گی؟

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان اقوام متحدہ بھارت کے

پڑھیں:

اقوام متحدہ نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نسل کشی کے مترادف قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نسل کشی کے مترادف قرار دے دیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ کی آبادی کو منتقل کرنے اور فلسطینی علاقے کو ترقی دینے کا منصوبہ ’نسل کشی‘ کے مترادف ہوگا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں اقوام متحدہ کے بیورو چیف، فاسیہی نے یہ بھی بتایا کہ گوتریس نے کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے سے ’فلسطینی ریاست کا قیام ہمیشہ کے لیے ناممکن ہونے‘ کا خطرہ ہے۔

دریں اثنا، امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے بھی غزہ کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس کی نمائندگی کرنے والی واحد فلسطینی نژاد امریکی راشدہ طلیب کہاکہ ’یہ صدر نسل کشی کے ایک مجرم کے بغل میں بیٹھ کر کھلے عام نسل کشی کا مطالبہ کر رہا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ کام کرنے والے امریکیوں کو وفاقی فنڈز سے الگ کررہے ہیں جبکہ اسرائیلی حکومت کو فنڈنگ کا سلسلہ جاری ہے‘۔

دریں اثنا، کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’وہ بالکل پاگل ہوگئے ہیں، غزہ پر امریکی حملے کے نتیجے میں ہزاروں امریکی فوجی ہلاک ہو جائیں گے اور مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں تک جنگ جاری رہے گی، یہ ایک برے اور بیہودہ مذاق کی طرح ہے‘۔

سینیٹر کرس مرفی نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے پاس آپ کے لیے خبر ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ نہیں کر رہے، لیکن میڈیا اور باتیں کرنے والا طبقہ کچھ دنوں تک اس پر توجہ مرکوز کرے گا اور ٹرمپ اصل کہانی سے سب کا دھیان ہٹانے میں کامیاب ہو جائیں گے، ارب پتی عام لوگوں سے چوری کرنے کے لیے حکومت پر قبضہ کر رہے ہیں‘۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نسل کشی کے مترادف قرار دے دیا
  • یوم کشمیر پر عبدالعلیم خان کا کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی
  • مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
  • مودی حکومت نے جو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہے اقوام متحدہ اسے بحال کروائے، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن 
  • عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، شہباز شریف
  • جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی،آج ہوگی،شہر بھر میں کیمپ قائم
  • پاکستان ایٹمی طاقت،حکومت ریاست کشمیر پر بھارتی تسلط ختم کرانے کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے،منعم ظفر خان
  • اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے، منعم ظفر خان
  • اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خان