2025-03-03@21:27:11 GMT
تلاش کی گنتی: 11335
«برف اور برفباری کے»:
(نئی خبر)
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نہ صرف روحانی پاکیزگی کا موقع فراہم کرتا ہے، بلکہ جدید سائنسی تحقیق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روزہ رکھنا جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ روزہ کیسے ہماری مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ جسمانی صفائی (Detoxification) روزہ رکھنے سے جسم کو زہریلے مادوں سے نجات ملتی ہے۔ کھانے اور پینے سے وقفہ لینے کے دوران جسم کو موقع ملتا ہے کہ وہ غیر ضروری اور نقصان دہ مواد کو باہر نکالے۔ اس عمل سے جسمانی نظام کی صفائی ہوتی ہے اور صحت میں بہتری آتی ہے۔ وزن میں کمی اور میٹابولزم کی بہتری روزہ وزن کم کرنے...
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو...
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،زیارت ، چمن ، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ،ژوب اور شیرانی میں بھی بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، ژوب ایک اور چمن میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13، تربت میں16، نوکنڈی میں 7، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 19...

آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد منصفانہ اور شفاف ہیں، حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، وفاقی وزیر برائے بجلی اویس لغاری
وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہیں۔ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی۔ آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی سے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن سفارتخانے کے نمائندگان، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے بھی شامل تھے۔ اویس لغاری نے وفد کو پاور ڈویژن میں اصلاحات پر بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: حکومت نے 300 یونٹ تک...
تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کو کو موصول ہوگیا تاہم ان کے استعفے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نےکہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کیا۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیر خارجہ کام کر چکے ہیں اور ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔...
خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے...
لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے ایک گھر میں 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئیں۔ خاتون بیوہ تھیں اور گھر پراکیلی تھیں۔ خاتون کرایے پر رہتی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آئی پی پیز کے ساتھ گفت و شنید آزاد، منصفانہ اور شفاف ہے جس کے پاس جانے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن ہے: اویس لغاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے شرکاء کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو لانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں تاکہ بجلی...
عمر ایوب اور عامر ڈوگر—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک ہفتے کی توسیعراولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت... عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 3 مارچ 1949ء کو پہلی دستور ساز اسمبلی نے قرار دادِ مقاصد منظور کی تھی۔یومِ قرار دادِ مقاصد پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ قرار داد پاکستان کے آئینی، جمہوری اور سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی۔ سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے: وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قرارداد نے اسلامی اقدار کو تحفظ فراہم کیا اور جمہوری روایات کو مستحکم کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
— فائل فوٹو پشاور میں مطلع ابرآلود اور بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ادھر مالم جبہ اور رسالپور میں27، 27 ملی میٹر، کالام میں 25، دیر اپر میں 19 اور مردان میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شیخوپورہ، کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہشیخوپورہ اور کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں... کالام میں 13 انچ اور مالم جبہ میں 9 انچ برف باری بھی ہوئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔
ویب ڈیسک—ہالی وڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ‘انوار’ نے بہترین فلم سمیت پانچ آسکرز ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو 97ویں آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘اے بی سی’ پر یہ تقریب براہِ راست دکھائی گئی۔ رواں برس کے آسکرز انتہائی غیر متوقع رہے اور مبصرین کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار و اداکارہ سمیت نمایاں ایوارڈ کی پیش گوئی کرنا خاصا مشکل رہا۔ آسکرز کی 23 کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلے میں فلم ‘انورا’ نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین جب کہ وکڈ ، امیلیا پیرز اور ڈیون پارٹ ٹو نے دو، دو ایوارڈز اپنے نام کیے۔ آسکرز کی شام سب سے زیادہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں جبکہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ہوگا۔ سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20گھنٹے طویل ہوتا ہے۔ دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہے جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے، عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہے۔ سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 13گھنٹے ہے جب کہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ،...
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔ پس...
عمرکوٹ کے گاؤں جیون شاہ میں زمین کے تنازع پر کپری برادری کے ایک گروپ نے اپنے مخالف کے سیمنٹ سے بنے پکے گھر پر دھاوا بول کر اسے مسمار کردیا، سونے کے زیورات، نقدی، جانور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر ساتھ لے گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ گاؤں ہکرو دھورو کے کنارے واقع ہے جو ایک قدرتی آبی راستہ ہے۔ واقعے کے بعد اپنے گھر کے ملبے پر بے بس اور پریشان کھڑے محمد شریف کپری، محمد اشرف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے اس گھر میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملکیت والی زمین کے ایک ٹکڑے پر...
ویب ڈیسک: عدالت نے عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ دورانِ سماعت ملزمان...
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے، پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت...
ایرانی صدر کے دست راس جواد ظریف مستعفی ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز تہران: ایرانی صدر کے مشیر برائے تزویراتی امور محمد جواد ظریف اتوار کی شام اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا “فارس” کے مطابق دو با خبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ظریف کا استعفیٰ 2 مارچ کو اقتصادی و مالی امور کے وزیر عبدالناصر ہمتی سے پوچھ گچھ کے بعد آیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ذرائع کئی ہفتوں سے یہ بات کر رہے تھے کہ ظریف پر مستعفی ہونے پر مجبور ہو جانے کا دباؤ بڑھ رہا تھا۔ ان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف شام ہیں جنھوں نے ظریف کی برطرفی...
رجنی کانت، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھارتی فلمی دنیا کے کامیاب ترین اداکار ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، مگر ان میں سے کوئی بھی تمل سپراسٹار تھلاپتھی وجے کے ریکارڈ کو نہ پہنچ سکا جس کی مسلسل سات فلمیں دو ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔ ہندی فلموں کے شائقین کے لیے تھلاپتھی وجے کا نام شائد غیرمانوس ہو مگر تمل فلم نگری میں اسے وہی حیثیت حاصل ہے جو بولی وڈ میں شاہ رخ خان کی ہے۔ وجے جوزف جسے اس کے چاہنے والے تھلاپتھی ( کمانڈر) وجے کہتے ہیں کی مسلسل دو ارب روپے سے زیادہ کمانے والی فلموں میں مرسل، سرکار،...
وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل وفاقی کابینہ میں 25 نئے وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو شامل کیا ہے جس کے بعد کابینہ کی کل تعداد 50 ہو گئی ہے، اس وقت وفاقی کابینہ میں میں 30 وفاقی وزرا، 9 وزرا مملکت، 4 مشیر اور 7 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ میں شامل وزرا میں سے 18 وزرا وزارتیں اور ڈویژنز چلا رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی 5 وزارتوں اور 2 ڈویژنز کے قلمدان سنبھال رکھے ہیں، 2 وزرا کے پاس 3 قلمدان جبکہ 9 وزرا کے پاس 2 وزارتوں کے قلمدان ہیں، نئے وزرا کو تاحال قلمدان نہیں دیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس وزارت آئی ٹی، وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت ریلوے،...
بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز اپنے مداحوں کے ساتھ خصوصی تصاویر اور پیغام کے ساتھ کیا۔ انہوں نے سحری اور افطاری کے دوران کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ ہلکے سمندری سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’رمضان مبارک! کیسی لگ رہی ہوں؟… دن 1 سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر.. الحمدللہ! دعا میں یاد رکھئے گا۔‘‘ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan) کینسر کے مرض سے لڑتی حنا خان کی یہ پوسٹ جلد ہی وائرل ہو گئی، اور کمنٹ سیکشن مداحوں کی...
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جانا تھے۔اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات...
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، کئی شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور ، میانوالی ، شیخوپورہ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ ٹاپ، الپوری، پیر خانہ ،امنوی ، داموڑئی ٹاپ میں بروادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ۔ برفباری اور بارش کے باعث نیلم سمیت بالالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی...
رمضان المبارک میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری کر دیئے گئے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔ رمضان المبارک میں سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ رمضان المبارک میں جمعہ کو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیئے۔رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ کے اوقات 9 سے 2 بجے تک...
سبکدوش ہونے والے انگلش کپتان جوز بٹلر وعدے کے باوجود مہندرا سنگھ دھونی کے نقش قدم پر نہیں چل سکے۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ناکامی پر بٹلر نے انگلش وائٹ بال ٹیم کی قیادت چھوڑ دی ہے، اس کے بعد اس تاثر کو مزید تقویت ملی ہے کہ عظیم پلیئرز ہمیشہ عظیم کپتان نہیں بن پاتے۔ وکٹ کیپر عمومی طور پر بہترین کپتان ثابت ہوتے ہیں اور بٹلر بھی وکٹ کیپنگ کرتے ہیں۔ انگلش پلیئر جوز بٹلر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی طرح کامیاب رہنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنے اس عہد کی تکمیل نہیں کر پائے۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ ٹیم بری طرح ناکام رہی اور گروپ کے تمام میچز ہار گئی۔...
اسلام آباد میں شہری کو اغوا کرکے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھینے والے گروہ میں شامل خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرکےچھینی گئی نقدی اورقیمتی موبائل فون بھی برآمد کرلئے۔ ملزمان کی شناخت زین طاہر ،احسان ، شاہ زیب اور عائشہ بی بی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
نیویارک: ہفتے کے روز نیویارک میں ٹیسلا شوروم کے باہر مظاہروں کے دوران پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ مظاہرے ایلون مسک کی وفاقی ملازمین کی برطرفیوں میں مبینہ شمولیت کے خلاف کیے گئے۔ ’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ نامی اس احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جو امریکا بھر میں ٹیسلا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حصہ تھا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ٹیسلا جلاؤ، جمہوریت بچاؤ" اور "امریکا میں آمریت نامنظور"۔ ایلون مسک، جو کہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے منصوبے پر...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق ملاقاتیں نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانیٗ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس اور جسٹس سردار اعجاز نے جیل ملاقات سے متعلق آرڈرز کیے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی نوٹس ہوا ہے جواب مانگا گیا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی آرڈر موجود ہے۔وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ مارچ 2024ء کوجیل حکام سے طے ہوا تھا کہ منگل کو...
—فائل فوٹو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے امتحانات ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بیک وقت آج سے شروع ہو رہے ہیں۔اِن امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود ہے، جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 3 مارچ سے 28 مارچ تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔ شعبہ عربی، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ماہرین کا اجلاس کراچی جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی سیمینار... علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 29 مارچ سے 2...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں مبینہ کرپشن کے کیسز محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر 2024کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر...
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔ زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے امریکا کے ساتھ تعلقات جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے جھگڑے کے بعد لندن میں 18 ممالک کا یوکرین کی حمایت میں اجلاس ہوا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک یوکرین کے ساتھ جنگ روکنے کے منصوبے پر کام کریں گے، جسے امریکا کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، یورپ...
شیخوپورہ اور کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا، نصیرآباد، دکی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے بعض علاقو ں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نہ صرف روحانی پاکیزگی کا موقع فراہم کرتا ہے، بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ تاہم، روزے کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھنا اور توانائی کو برقرار رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ رمضان میں صحت مند اور توانا رہ سکتے ہیں۔ افطار میں صحت بخش غذا کا انتخاب کریں روزہ کھولتے وقت سب سے پہلے تین کھجور اور پانی سے افطار کرنا سنت بھی ہے اور صحت کےلیے بھی فائدہ مند ہے۔ کھجور فوری توانائی فراہم کرتی ہے، جبکہ پانی جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس کے بعد ہلکا...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر بھی تاحال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے معاوضے کے منتظر ہیں۔ شاہد خان آفریدی نے حالیہ ایڈیشن میں چٹاگانگ ٹائیگرز کے مینٹور کے ذمہ داریاں ادا کی تھیں تاہم انھیں ابھی تک اس کا معاوضہ نہیں ملا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ مزید پڑھیں؛ بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی یاد رہے کہ اس مرتبہ بھی بی پی ایل کا ایڈیشن پلیئرز و اسٹاف کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے تنازع میں گھرا رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ...
اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے۔مرکزی بینک کے مطابق رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات بینک صبح 9 سے 3 بجےتک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کے دن بینکوں کے اوقات 9 سے 12:30 تک ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے۔دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔پاکستان...
کمپٹیشن کمیشن نے مختلف سیکٹرز میں گزشتہ سال مختلف کاروباری اداروں پر 27.5 کروڑ روپے جرمانے کیے۔ کمپیٹیشن کمیشن کی جانب کے اعلامیہ کے مطابق کھاد، ریئل اسٹیٹ، تعلیم اور فارماسیوٹیکل سیکٹر میں 32 شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ ٹرانسپورٹ، ٹیلی کام، کنسٹرکشن اور ایف ایم سی جی سیکٹر میں 7 نئی انکوائریاں کی گئیں۔ کمپیٹیشن کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ سی سی پی نے 200 مسابقت مخالف طریقوں کی نشاندہی کی۔ کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے کمپیٹیشن کے قانون کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دو ماہ کے لیے بڑی پابندی لگادی اور پولیس کو دفعہ 144 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دے دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ضلع کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لیے ہوگا ، پابندی 30 اپریل تک لگائی گئی ہے۔ضلع کیماڑی کے اسسٹنٹ کمشنر نے رپورٹ دی تھی کہ بعض قبضہ مافیا کیماڑی سب ڈویژن کی ساحلی پٹی پر ملبہ ڈال رہے ہیں اور مینگروو کے جنگلات کاٹ رہے ہیں۔اس عمل سے ماحولیاتی گندگی میں اضافہ اور ساحلی پٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہےاسسٹنٹ کمشنر نے ملبہ اور کچرا پھینکنے اور مینگروز...
چینی صدر کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شائع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز شی جن پھنگ کی معاشی فکر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم حصہ ہے بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شائع ہو چکی ہے اور یہ ملک بھر میں دستیاب ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہشی جن پھنگ کی معاشی فکر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم حصہ ہے، نئے دور میں معاشی ترقی کے عملی تجربے کا ایک منظم نظریاتی خلاصہ ہے، اور...
رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔ رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں جمعے کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیے۔ رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ...
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول اور لاجسٹک میں مسائل پر آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ سیاست کی وجہ سے ہورہا ہے، تاہم میں میں سیاست پر بات نہیں کروں گا، البتہ آئی سی سی جو قوانین اور انتظامات کا ذمہ دار ہے ان کی وجہ سے مسئلہ ہے۔ رچرڈز نے کہا کہ اگر آئی سی سی اس کا ذمہ دار ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ میں اعلیٰ عہدے پر فائز شون زلس (Shivon Zilis) نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔ مذکورہ خاتون سے ایلون مسک کو پہلے ہی تین بچے تھے، اب ان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوگئی۔شون زلس نے اگرچہ بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے بچے کی پیدائش کا وقت نہیں بتایا۔ ان کی ٹوئٹ پر ایلون مسک نے دل کی ایموجی سے اپنا رد عمل بھی دیا جب...
چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی یوراگوئے کے صدر کی تقریب حلف میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز چین یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہان جون بیجنگ : مشرقی جمہوریہ یوراگوئے کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر برائے امور زراعت و دیہات ہان جون نے یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو میں نو منتخب صدر اولیواریس اولسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دو مارچ کو یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی نے ایوان صدر میں ہان جون سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر ہان جون نے کہا کہ چین یوراگوئےکے ساتھ اپنے...
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سکردو میں اب تک ایک انچ برف پڑ چکی ہے۔ شگر، روندو اور دیگر اضلاع میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث سکردو کیلئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھر جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز...
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات منسوخ، وجہ کیا بنی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔ فہد مصطفیٰ کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفیٰ کی ’’رشتہ فکس‘‘ کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے! فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار...
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کو زبردستی بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے یا تجویز کو مسترد کر دیا۔ اسٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں ہونے والے ایک مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مطالبات کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "جبری نقل مکانی نہیں، نسل کشی نہیں” اور "سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری بند کی جائے” جیسے مطالبات اور نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے چین کو اضافی 10فیصد محصول عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے نتیجے میں ٹیرف مجموعی طور پر 20 فیصد ہو جائے گا۔ واشنگٹن کا الزام ہے کہ بیجنگ نے امریکہ میں فینٹینیل نامی منشیات کے بہاؤ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا، لیکن چین کی وزارت تجارت نے اس کو"بلیک میل" کے مترادف قرار دیا ہے۔ ٹیرف وار: چین کا جوابی حملہ، امریکہ پر پندرہ فیصد محصولات عائد کر دیے گلوبل ٹائمز نے پیر کو ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا کہ "فینٹینیل کے بہانے چینی مصنوعات پر امریکہ کی طرف سے ٹیرف میں 10 فیصد اضافہ...
کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کریم میں علماء کو گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک اور اسلامی روایات کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، گلگت بلتستان کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ ایسے ظالمانہ فیصلے ہو رہے ہیں جس کے بعد کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو بحرانوں میں دھکیل کر کس چیز کا بدلہ لیا جا رہا ہے، دیامر کے علماء پہلے سے سڑکوں پر ہیں، اب بلتستان کے علماء نے احتجاج شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باسی غیر محفوظ ہو چکے ہیں، ریاست نوٹس لے، رمدان سے گرفتار علماء کی رہائی اور...
زیلنسکی کا یو ٹرن: ٹرمپ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کیف: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ لندن میں یورپی سربراہی اجلاس کے بعد برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ انہیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رہیں گے۔ یوکرینی صدر کے مطابق، یہ معاہدہ یوکرین کے وسیع معدنی وسائل کو استعمال میں لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو کہ جنگ کے بعد بحالی کے عمل کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت شروع ہو گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کے آج بھی دلائل جاری ہیں، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری ،بیرسٹر اعتزار احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کیے۔ قبل ازیں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور وزارت...
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، امریکی ٹی وی میزبان، اور سابق فٹ بال کھلاڑی ٹیری کروز رمضان کے پہلے روز دبئی میں محنت کشوں کے لیے افطار کے کھانے پیک کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے فلائٹ میں تاخیر کر دی۔ وائٹ چِکس، دی ایکسپینڈیبلز سیریز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اور ٹی وی شو ’بروکلین نائن نائن‘ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ٹیری کروز کریو نے ’دی گیونگ فیملی‘ کے زیر اہتمام افطار کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا۔ ’دی گیونگ فیملی‘ کی شریک بانی سبریا رحبی نے بتایا کہ ’ٹیری کروز، جو کسی کام کے سلسلے میں دبئی میں تھے انہوں نے اپنے واپسی کے سفر کو ملتوی کر کے اس کام میں حصہ...
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ دین انسان کو اللہ تعالیٰ کی عبادت، اخلاقیات، باہمی معاملات، معاشرت اور آخرت کی تیاری کا راستہ دکھاتا ہے۔ اسلام کے 5 بنیادی ارکان وہ اعمال ہیں جو ہر مسلمان پر فرض ہیں اور انہیں اسلام کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ ان ارکان کو نبی کریمﷺ نے ایک حدیث میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’اسلام کی بنیاد 5 چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے...
پشاور: خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کے روز دن بھر تیز دھوپ رہی تاہم افطار سے کچھ دیر پہلے گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پچھلے کئی ماہ سے مسلسل...
اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ یو اے ای کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔ پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدے کے بعد ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری کے ذریعے ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔...
روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ، فرانس اور یوکرین مل کر ایک منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ جس کے تناظر میں فرانس اور برطانیہ کی جانب سے یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سربراہان نے جنگ جاری رہنے تک یوکرین کی فوجی مدد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان جھگڑے کے بعد لندن میں 18 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائٹ ہاؤس میں کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: یوکرین کے امن کی خاطر امریکا سے نایاب دھاتوں کا معاہدہ...
ویب ڈیسک: اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، یو اے ای کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہارکیا گیا، پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدے کے بعد ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔ لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی ...
خیبر پختونخوا کے عوام نے فتنۃ الخوارج دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ شہریوں نے دارالعلوم حقانیہ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج ایک طرف مساجد اور مدرسوں پر حملے کرتے ہیں دوسری جانب جب ان کے خلاف سکیورٹی فورسز کارروائی کرتی ہیں تو مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ریاست کو اب فتنۃ الخوارج کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے کیوں کہ عوام بشمول علمائے کرام ان کی شر سے محفوظ نہیں رہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام خوارج کے خلاف آپریشنز میں ہر قدم پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ شہریوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج عورتوں اور بچوں...
رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش حملے اور مولانا حامدالحق حقانی سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں...
ریاض: سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے تمام مقامی بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسٹمرز کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ اور دیگر انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز کا استعمال بند کر دیں۔ سینٹرل بینک نے ان ایپس کو غیر محفوظ اور ناقابل اعتماد قرار دیا ہے اور بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل اور محفوظ مواصلاتی ذرائع استعمال کریں۔ سعودی سینٹرل بینک نے تجویز دی ہے کہ بینک لائیو چیٹ، چیٹ بوٹ یا اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن میں محفوظ انسٹنٹ میسجنگ سروسز فراہم کریں۔ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہوگا کہ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ سعودی بینکوں کی میڈیا اینڈ اویئرنیس کمیٹی نے عوام کو خبردار کیا...
سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30جون تک کیے تھے، مرتضیٰ وہاب کراچی میں پارکنگ مسئلے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح ہوگیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، دوسری جانب مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پارکنگ ختم کرنے کی بات کی ہے ۔کراچی میں پارکنگ مسئلے پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پارکنگ ختم کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پارکنگ کا معاملہ...
ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ،کم قیمت پر فروخت کے لیے فیئر پرائس شاپس قائم عوام کو اشیائے خور ونوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی کی سپلائی اور قیمت پر کنٹرول سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور ونوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی اسمگلنگ...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے اور یوکرین کے امن کی خاطر نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ میں یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا۔ مزید پڑھیں: یوکرین کی معدنیات اور امریکا، صدر زیلینسکی کیا چاہتے ہیں؟ دوسری جانب یوکرینی صدر نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے...

چینی کے سمگلروں ‘ ذخیرہ اندوزں کیخلاف کارروائی کی جائے : وزیراعظم : بلاول آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔ صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی سمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی چیف سیکرٹریز...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت 27 اکتوبر 1947ء کو جموں و کشمیر پر اپنے قبضے کے بعد سے مقامی کشمیری آبادی کو پسماندہ رکھنے اور ختم کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت علاقے میں اپنے نوآبادیاتی منصوبے پر اسی طرح تیزی سے عمل پیرا ہے جس طرح اسرائیل فلسطین میں ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت زمینوں پر قبضوں، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور معاشی طور...
VERMONT, US: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ جمعہ کو اوول آفس وائٹ ہاؤس میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خلاف امریکی عوام نے مظاہرہ کیا۔ امریکہ میں ورمونٹ کے علاقے ویٹسفیلڈ میں جے ڈی وینس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیروتفریح کے لیے آ رہے تھے، احتجاجی مظاہرین نے بھی جے ڈی وینس کے خلاف مظاہرے کے لیے اسی علاقے کا انتخاب کیا جہاں سے نائب صدر کو گزرنا تھا۔ مظاہرین نے یوکرین کے حق میں نعرے اور بینر اٹھا رکھے تھے اور ان کا مقصد وینس اور اس کے خاندان کو پیغام دینا تھا۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں پر...
فائل فوٹو پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔مذاکرات میں پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرے گا۔آئی ایم ایف...
جاوید محمود یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ انتخابی مہم کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ مخصوص نعرہ زبان زد عام تھا کہ میک امریکہ گریٹ۔ اس نعرے نے انہیں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بزنس مین پہلے اورسیاست دان بعد میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ہر منصوبے میں فائدہ فائدہ اور صرف فائدہ سامنے دیکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں واپسی سے صرف چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے زیر کنٹرول جزیرے گرین لینڈ اور پانامہ کینال کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے فوجی مداخلت کے امکان کے بارے میں بات کر کے بہت سے لوگوں کو بے چین کر...
واشنگٹن: امریکہ کے ایک جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی نگران ادارے کے سربراہ، ہیمپٹن ڈیلنگر کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق واشنگٹن کے امریکی ڈسٹرکٹ جج ایمی برمن جیکسن نے فیصلہ سنایا کہ ڈیلنگر کو برطرف کرنے کی کوشش صدر کے اختیارات سے تجاوز کرتی ہے اور اس سے ایگزیکٹو برانچ کے عہدیداروں کو غیر قانونی دباؤ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ جج جیکسن نے اس بات کو مسترد کیا کہ اس قانون کا اطلاق غیر آئینی ہے، اور کہا کہ یہ قانون وفاقی ملازمین اور خاص طور پر وسل بلورز کو تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ غیر قانونی سلوک...
اسلام آباد: تارکین وطن پاکستانیوں کو واپسی پر معاشرے میں بہتر انضمام کے لیے یورپی یونین اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اشتراک سے ایک مائیگریشن مینجمنٹ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا افتتاح اسلام آباد میں کیا گیا۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود، یورپی یونین کے پاکستان میں ناظم الامور فلپ اولیور گروس اور آئی سی ایم پی ڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس سدیف ڈیٔرنگ نے منصوبے کا افتتاح کیا۔
ویب ڈیسک— امریکہ کی ایک نجی کمپنی کا لینڈر اتوار کو چاند پر اتر گیا ہے جو امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے لیے مختلف تجربات کرے گا۔ اتوار کو’فائر فلائی ایرواسپیس‘ نامی کمپنی کا ’بلیو گھوسٹ لینڈر‘خلا میں مدار سے خودکار انداز میں یعنی آٹوپائلٹ پر نیچے آیا اور چاند پر اتر گیا۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اس لینڈر کا ہدف چاند پر شمال مشرقی کنارے میں ایک امپیکٹ بیسن تھا جو ایک قدیم آتش فشاں کی ڈھلوان ہے۔ فائر فلائی ایرواسپیس کے مشن کا کنٹرول روم ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہے جہاں سے کامیاب لینڈنگ کی خبر سامنے آئی۔ لینڈر کے چاند پر اترنے کے عمل کی نگرانی آسٹن میں اس سے تین لاکھ...
LONDON: یوکرین کے صدر وولادومیرزیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی تلخ کلامی کے بعد برطانیہ میں وزیراعظم اسٹارمر کے ساتھ ساتھ کنگ چارلس سے بھی ملاقات کی۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ اہم دفاعی مذاکرات میں حصہ لینے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کنگ چارلس نے مشرقی انگلینڈ میں واقع اپنے سینڈرنگھم ہاؤس اسٹیٹ میں زیلنسکی کا استقبال کیا، جو لندن میں مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر ذریعے وہاں پہنچے تھے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں...
MUMBAI: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کرپٹو کرنسی کے سنگین فراڈ میں ملوث ہونے سے متعلق زیرگردش خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے اور اس حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا نے 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ان کے ملوث ہونے کی خبروں کی یکسر تردید کردی ہے اور واضح کردیا ہے کہ اس فراڈ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے پر قانونی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ میڈیا اور عوام دونوں کو اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے اداکارہ...
MUMBAI: رجنی کانت، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھارتی فلمی دنیا کے کامیاب ترین اداکار ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، مگر ان میں سے کوئی بھی تمل سپراسٹار تھلاپتھی وجے کے ریکارڈ کو نہ پہنچ سکا جس کی مسلسل سات فلمیں دو ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔ ہندی فلموں کے شائقین کے لیے تھلاپتھی وجے کا نام شائد غیرمانوس ہو مگر تمل فلم نگری میں اسے وہی حیثیت حاصل ہے جو بولی وڈ میں شاہ رخ خان کی ہے۔ وجے جوزف جسے اس کے چاہنے والے تھلاپتھی ( کمانڈر) وجے کہتے ہیں کی مسلسل دو ارب روپے سے زیادہ کمانے والی فلموں میں مرسل، سرکار،...
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خطوط کا انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا، کوئی پڑھنے والا نہیں، عوام ذاتی مفادات پر مبنی اتحادوں کو خوب جانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ روا رکھے گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے سےسبق سیکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے سوات کے علاقے اسلام پور میں نادرا سینٹر کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران احمد خان نیازی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے) وفاقی کابینہ میں حالیہ توسیع کے بعد مزید اہم فیصلے متوقع ہیں، جن میں ایک سے زیادہ قلمدان رکھنے والے وزراء سے اضافی وزارتیں واپس لینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، موجودہ وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے جبکہ کابینہ میں شامل نئے وزراء کو بھی مختلف وزارتوں کے قلمدان دیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر حتمی فیصلہ کریں گے، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں توسیع کے باوجود نئے وزراء کے قلمدانوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، اس وقت...
فوٹو فائل سکرنڈ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اصغر اعوان نے پولیس اہلکاروں پر منشیات اور جسم فروشی کے اڈے چلانے کا الزام عائد کردیا۔ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے جوان منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈوں سے ماہانہ وصول کرتے ہیں، میرے جوان مرغوں کی لڑائی کے اڈوں سے بھی ماہانہ وصول کرتے ہیں۔ راولپنڈی: مقابلے میں مارا گیا نوجوان ڈکیت، متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس سلمان نے چند روز قبل ڈکیتی میں شاہ فیصل نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، پولیس اصغر اعوان نے کہا کہ آئس کے نشے سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، والدین مجھ...
امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کیساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا، یورپ کی سکیورٹی ضمانتوں کیساتھ یوکرین جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی جمعہ کو ہونے والی ملاقات پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں تھا کہ زیلنسکی نیک نیتی سے بات چیت کے لیے تیار تھے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی کو یہ بات واضح کرنے کی...
کراچی: ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سحر و افطار کے وقت بند رہی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں کو سحری کے وقت کھانا پکانے میں مشکلات پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر رفاع عام سوسائٹی، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن جیسے علاقوں میں گیس غائب تھی جس سے سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، افطار سے قبل ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگا رہا ،گیس سے محروم علاقوں کے مکینوں نے بازار سے اشیاء خرید کر روزہ افطار کیا۔ ایس ایس جی سی نے رمضان میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس...
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرے اور تاخیر سے گریز کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرے اور تاخیر سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، اپنے عوام کے...
والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے ماہ رمضان میں تمام سرکاری اسکولوں کی اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، جس کے تحت طلبہ و طالبات صبح ساڑھے 7 بجےا سکولوں میں حاضری دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک میں صبح ساڑھے 7 بجے حاضری طالبات کے غیر محفوظ ہونے کا باعث بن سکتی ہے، پچھلے سال بھی رمضان المبارک میں اندروں اور بیرون شہر طالبات اور کمسن بچیوں کے ساتھ متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، والدین نے صوبائی حکومت سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے ماہ رمضان میں تمام سرکاری اسکولوں کی اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں، جس کے تحت...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ادارے شفافیت میں ذرا بہتر ہیں۔فافن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں شفافیت ذرا بہتر ہوئی ہے تاہم اس میں اب بھی خلا موجود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ادارے قانونی طور پر مطلوب معلومات کا 52 فیصد اپنی ویب سائٹ پر ظاہر کرتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے محکموں میں یہ تناسب 42 فیصد ہے۔ فافن نے یہ نتائج افواہوں کا مقابلہ معلومات سے کرنے کی مہم کے سلسلے میں اپنے سروے میں مرتب کیے۔ فافن کے مطابق سرکاری اور اصل معلومات کی عدم فراہمی سے افواہوں کو ہوا ملتی ہے جس سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا اور ان کے معاملے پر امریکہ کچھ نہیں کرسکتا۔ سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر کہا کہ اس سے قبل جو کچھ بھی ہوتا تھا وہ اخلاق کے دائرے میں ہوتا تھا۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہمت تھی کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کیے...
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیرِنو کا مصری منصوبہ تیار ہے جو فلسطینیوں کے ان کے وطن ہی میں قیام کو یقینی بنائے گا۔ مصری وزیر خارجہ نے ایک بیا ن میں کہا کہ غزہ کی تعمیرنو کا یہ منصوبہ چار مارچ کو عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے آئیڈیے کو مسترد کر دیا تھا اور اس خیال کی سفارتی محاذ پر مخالفت پر اتفاق کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل حماس جنگ بندی کے دوران چار فروری کو سامنے لائے گئے منصوبے...
کراچی میں کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانہ، کورنگی زون تھانہ، اور عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں چھاپہ مارکر کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تین ایف آئی آر درج کردی گئیں جبکہ نشاندہی پر مزید کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کمپنی کے اہلکاروں کی نشاندہی پر علاقہ پولیس نے سیکشن 144 کے تحت قانونی کاروائی کی۔ اس گروہ نے...
میڈیا ورکرز گروپ کے سربراہ محبوب حسین چغتائی صدر، جی آر گرمانی سنئیرنائب صدر، رانا محمد عمران، شازیہ بھٹی نائب صدور کے عہدوں پر نامزد ہوئے۔ محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری، نیلم مقبول جوائنٹ سیکرٹری اور زمان نقوی جوائنٹ سیکرٹری نامزد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)کی مرکزی صدرڈاکٹرسعدیہ کمال اورمرکزی جنرل سیکرٹری شاہدعلی نے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے یونٹ کو متحرک کرتے ہوئے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران برائے 2025-26 کو نامزد کردیا، جس میں ملتان میڈیا ورکرز گروپ کے سربراہ محبوب حسین چغتائی صدر نامزد ہوگئے، جبکہ جی آر گرمانی سنئیرنائب صدر، رانا محمد عمران، شازیہ بھٹی نائب صدور کے عہدوں پر نامزد ہوئے۔ محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری، نیلم مقبول جوائنٹ سیکرٹری اور زمان نقوی...
بلوچستان بااعتبار رقبہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جو اپنے منفرد و دلکش لینڈز اسکیپ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ بلوچستان کے باشندے فطرتاً مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ ان خوش کن حقائق کے باوجود ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ بلوچستان ہی وہ واحد صوبہ ہے جہاں پاکستان دشمن عناصر نسبتاً زیادہ سرگرم ہیں، وہ دہشتگردی کے زور پر بلوچستان کے سادہ لوح عوام کو پاکستان خلاف اُکسانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، مگر دوسری طرف حال یہ ہے کہ اہل بلوچستان بلکہ اس کے نوجوانوں کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ اس بات کی صداقت پر اس وقت مہر تصدیق ثبت ہوگئی جب بلوچستان کے کالجز، ہائر اینڈ...
MOGADISHU, SOMALIA: صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریاست ہرشابیلی میں کارروائی کے دوران 40 سے زائد الشباب کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی اور بین الاقوامی شراکت داروں نے ریاست ہرشابیلی کے علاقے بیا کیڈے میں کارروائی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران مسلح گروپ الشباب کے 40 سے زائد اراکین کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ نیشنل آرمڈ فورسز، بین الاقوامی شراکت دار اور مقامی شہریوں کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن ابھی مکمل نہیں ہوا اور تاحال جاری ہے۔ صومالیہ کی...