VERMONT, US:

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ جمعہ کو اوول آفس وائٹ ہاؤس میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خلاف امریکی عوام نے مظاہرہ کیا۔

امریکہ میں ورمونٹ کے علاقے ویٹسفیلڈ میں جے ڈی وینس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیروتفریح کے لیے آ رہے تھے، احتجاجی مظاہرین نے بھی جے ڈی وینس کے خلاف مظاہرے کے لیے اسی علاقے کا انتخاب کیا جہاں سے نائب صدر کو گزرنا تھا۔

مظاہرین نے یوکرین کے حق میں نعرے اور بینر اٹھا رکھے تھے اور ان کا مقصد وینس اور اس کے خاندان کو پیغام دینا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں پر تپاک خیر مقدم

امریکی میڈیا کے مطابق مظاہروں کے بعد وینس کا خاندان اپنے متوقع اسکئی ریزورٹ کے بجائے نامعلوم غیر معروف مقام پر منتقل ہو گیا۔

نیویارک، لاس اینجلس اور بوسٹن میں بھی سینکڑوں افراد نے ہفتے کے روز یوکرین کی حمایت میں احتجاج کیا۔

وائٹ ہاؤس کے اندر ہونے والی اس غیر معمولی بات چیت میں وینس نے یوکرائنی صدر پر امریکہ کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا۔ ٹرمپ نے بھی زیلنسکی سے کہا کہ وہ روس کے ساتھ معاہدہ کریں ورنہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے اور انہیں تیسری جنگ عظیم سے کھیلنے کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھیں: یوکرینی صدر کی ٹرمپ سے لڑائی کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات

ویٹسفیلڈ میں ہونے والا احتجاج پہلے ہی اس ہفتے کے شروع میں منظم کیا گیا تھا، لیکن ٹرمپ اور وینس کے ساتھ زیلنسکی کی جھگڑے کے بعد مزید افراد اس میں شامل ہو گئے۔ احتجاج کے منتظمین نے کہا کہ اس واقعے نے لوگوں کو زیادہ جوش دلا دیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جو اپنی اہلیہ اُشا اور تین بچوں کے ساتھ ورمونٹ آ رہے تھے، نے ابھی تک ان احتجاجات پر کوئی عوامی بیان نہیں دیا۔

ویٹسفیلڈ میں ٹرمپ اور وینس کے حامیوں کی طرف سے بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جے ڈی وینس کے ساتھ وینس کے کے بعد

پڑھیں:

فرانسیسی صدر کی ٹرمپ اور زیلنسکی سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس نے امریکی اور یوکرینی صدر سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں صدور کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

فرنچ صدر ایمانوئیل میکرون نے ہر کسی کو تحمل کا مظاہرہ اور ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، ایک دوسرے کا باہمی احترام ہوگا تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، اس وقت جو کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے وہ زیادہ اہم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو جھاڑ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تیسری جنگ عظیم پر جوا کھیل رہے ہیں، آپ کی وجہ سے روس کے ساتھ جنگ نہیں رک رہی، آپ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو یوکرینی صدر کے ساتھ ٹرمپ کے رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، امیر مقام
  • فرانس کا ٹرمپ اور زیلنسکی سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ
  • ٹرمپ زیلنسکی جھڑپ دنیا بھرمیں توجہ کامرکز
  • فرانسیسی صدر کی ٹرمپ اور زیلنسکی سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
  • ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویے پر تحمل کا مظاہرہ کیا، روس
  • زیلنسکی کا ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی سے انکار، تعلقات میں کشیدگی کا خدشہ
  • ٹرمپ اور وینس نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویئے پر تحمل کا مظاہرہ کیا، روس
  • زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں، انہیں واپس بھیج دیا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • زیلنسکی اور ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ