ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول اور لاجسٹک میں مسائل پر آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ سیاست کی وجہ سے ہورہا ہے، تاہم میں میں سیاست پر بات نہیں کروں گا، البتہ آئی سی سی جو قوانین اور انتظامات کا ذمہ دار ہے ان کی وجہ سے مسئلہ ہے۔

رچرڈز نے کہا کہ اگر آئی سی سی اس کا ذمہ دار ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ شائقین اور یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی کوئی ایک چیز اگر متحد کرسکتی ہے تو وہ کھیل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بھارت کی ضد نے ایونٹ کے شیڈول اور لاجسٹک کے حوالے سے ٹیموں اور آئی سی سی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

اس سے قبل گروپ بی کی سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں کو ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا کیونکہ دونوں ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑا۔

آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ گروپ بی کی 2 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 4 مارچ کو شیڈول 2013 کے چیمپیئنز کے خلاف ممکنہ ناک آؤٹ میچ سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

cricket ICC Vivian Richards ویوین رچرڈز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ویوین رچرڈز چیمپیئنز ٹرافی

پڑھیں:

تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تعلقات کا نیا موڑ
  • واٹر ٹینکر کی بہتات اور پانی کے مسائل
  • پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم مخالف ٹیموں کو پچھاڑ کر آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہنچ گئی
  • حارث رؤف کی سب سے قیمتی ٹرافی کونسی ہے؟
  • مسائل کے حل کیلئے ایک پیج پر آنا ہو گا: سندھ ہائیکورٹ
  • خیبرپختونخوا اور پنجاب طوفانی بارش کی تباہ کاریاں،نظامِ زندگی کو درہم برہم
  • بیلاروس میں پاکستانی کارکنوں کی ممکنہ آمد پر لیٹویا کی جانب سے اعتراض سامنے آ گیا
  • تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • اساتذہ کیلئے تبادلوں کا شیڈول جاری
  • ’وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے پیکج کااعلان کریں گے‘