رمضان المبارک میں سٹاک مارکیٹ کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
رمضان المبارک میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری کر دیئے گئے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے۔ رمضان المبارک میں سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ رمضان المبارک میں جمعہ کو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکنگ کے اوقاتِ کار جاری کر دیئے۔رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ کے اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں جمعے کو بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمضان المبارک میں کاروباری اوقات تک ہوں گے اوقات 9
پڑھیں:
سوئی سدرن گیس کمپنی:رمضان المبارک کیلئے گیس کی فراہمی کے اوقات جاری
رمضان المبارک کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سےگیس کی فراہمی کے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں۔
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سحری میں صبح 3 سے 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہےگی، جبکہ دوپہر ساڑھے 3 سےرات 10 بجےتک گیس دستیاب ہوگی۔لاہور: سحر، افطار اور دوپہر کے وقت بلاتعطل گیس فراہم کی جائےگی۔