رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش حملے اور مولانا حامدالحق حقانی سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفود سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے کہا مساجد، مزارات، ہسپتالوں، جنازوں، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور سکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں، بیگناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں، مسلم ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنا حکومت پر لازم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں حکومت سے تعاون ہر شہری پر فرض ہو چکا ہے، شہری اس معاملے میں حکومت اور سکیورٹی اداروں کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

بلدیاتی مسائل کو حل کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں،، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

یوسی چیئرمینوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بدلتا ہوا کراچی عوام دیکھ رہے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کو مزید ترقی کی راہ میں گامزن کریں گے، کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی کو میئر کراچی کا جو منصب دیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور یہ سارے کام بلاامتیاز و تفریق کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کے گرد گھومتی ہے اور بلدیاتی مسائل کو حل کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے دفتر میں مختلف یوسی چیئرمینوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد اور دیگر مقامی رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یوسی چیئرمین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا، بعض مسائل کو حل کرنے کے لئے میئر کراچی نے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں میری اولین ترجیح عوام کو پانی کی مسلسل فراہمی، نکاسی آب اور ٹریفک مینجمنٹ ہے، سٹی وارڈنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح افطار کے وقت ٹریفک پولیس کے ساتھ ٹریفک کی روانی میں بحال رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کو بھی سختی سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کریں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جن ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، رمضان المبارک میں بھی کام جاری رکھا جائے گا تاکہ تمام منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہوسکیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ جن منصوبوں کے ٹینڈرز اخبارات میں جاری کئے گئے ہیں ان کے لئے فنڈز موجود ہیں اور انہیں جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ شہر کے بلدیاتی مسائل حل ہوسکیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ بدلتا ہوا کراچی عوام دیکھ رہے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کو مزید ترقی کی راہ میں گامزن کریں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے پیپلز پارٹی کو میئر کراچی کا جو منصب دیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلدیاتی مسائل کو حل کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں،، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
  • ہلاک دہشت گرد مجیب الرحمٰن افغان نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر نکلا
  • پنجاب پولیس کی کارروائی خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دئیے گئے
  • پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشتگرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا
  • پاکستان میں افغانستان سے دراندازی جاری، ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت ہوگئی
  • پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہلاک افغان دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی
  • پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث دہشتگرد افغانستان کی ملٹری اکیڈمی کا بٹالین کمانڈر نکلا
  • پاکستان میں افغانستان سے دراندازی جاری، ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت
  • پاکستان میں افغانستان سے دراندازی جاری؛ ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت ہوگئی