رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے۔مرکزی بینک کے مطابق رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات بینک صبح 9 سے 3 بجےتک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کے دن بینکوں کے اوقات 9 سے 12:30 تک ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے۔دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے اور جمعہ کے دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رمضان المبارک :کن اوقات میں گیس ملے گی ؟ شیڈول جاری
شاہد ندیم سپرا:رمضان المبارک کےدوران گیس فراہمی کیلئےنیاشیڈول نافذالعمل کر دیاگیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نےسحری وافطاری کےاوقات میں پریشرکیساتھ گیس فراہمی کافیصلہ کر لیا۔سحری کیلئے رات اڑھائی سے لیکر صبح 8بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی،افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لیکر رات 10بجےتک گیس دی جائےگی۔
کمپنی نےرمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے100ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش