سابق پاکستانی کپتان بھی بدستور بی پی ایل سے معاوضے کے منتظر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر بھی تاحال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے معاوضے کے منتظر ہیں۔
شاہد خان آفریدی نے حالیہ ایڈیشن میں چٹاگانگ ٹائیگرز کے مینٹور کے ذمہ داریاں ادا کی تھیں تاہم انھیں ابھی تک اس کا معاوضہ نہیں ملا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی
یاد رہے کہ اس مرتبہ بھی بی پی ایل کا ایڈیشن پلیئرز و اسٹاف کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے تنازع میں گھرا رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری کے شروع میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی کروائی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بی پی ایل
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں میچ کے دوران ٹاس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، یہ بابراعظم کی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی۔
اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے تاہم زلمی کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا تھا جبکہ بابراعظم محض ایک رن بناسکے تھے۔
میچ کے دوران ٹاس کے وقت پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نہایتی سنجیدہ موڈ میں تھے تاہم اسلا آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انکے گال پکڑے اور مسکرانے کو کہا! جس پر پریزینٹر نے سوال کیا کہ اس حرکت پر شاداب کو کیا جواب دینا چاہیں گے؟ جس پر بابر کا کہنا تھا کہ دیں گے انشا اللہ۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی ابتدائی دو میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔
Post Views: 4