اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ،سردی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، کئی شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور ، میانوالی ، شیخوپورہ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ ٹاپ، الپوری، پیر خانہ ،امنوی ، داموڑئی ٹاپ میں بروادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ۔ برفباری اور بارش کے باعث نیلم سمیت بالالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 14، کالام منفی 3، پارا چنار اور سکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں بارش اور علاقوں میں
پڑھیں:
شیخوپورہ، کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ
شیخوپورہ اور کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا، نصیرآباد، دکی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے بعض علاقو ں میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔