ہالی ووڈ اداکار نے محنت کشوں کے ساتھ افطار کے لیے فلائٹ مؤخر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، امریکی ٹی وی میزبان، اور سابق فٹ بال کھلاڑی ٹیری کروز رمضان کے پہلے روز دبئی میں محنت کشوں کے لیے افطار کے کھانے پیک کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے فلائٹ میں تاخیر کر دی۔
وائٹ چِکس، دی ایکسپینڈیبلز سیریز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اور ٹی وی شو ’بروکلین نائن نائن‘ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ٹیری کروز کریو نے ’دی گیونگ فیملی‘ کے زیر اہتمام افطار کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا۔
’دی گیونگ فیملی‘ کی شریک بانی سبریا رحبی نے بتایا کہ ’ٹیری کروز، جو کسی کام کے سلسلے میں دبئی میں تھے انہوں نے اپنے واپسی کے سفر کو ملتوی کر کے اس کام میں حصہ لیا تاکہ وہ دیکھیں کہ ہم کیا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے ساتھ کھانے پیک کرنے اور اسے تقسیم کرنے میں مدد کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ کمیونٹی کی کوششوں اور اس ایونٹ کے انعقاد سے کتنے متاثر ہیں‘۔
ٹیری کروز نے اس موقع پر کہا کہ وہ ان کے درمیان موجود ہونے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آج یہاں آپ جو کر رہے ہیں وہ بہت سے لوگوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کے لیے زوردار تالیاں بجا کر خود کو داد دیں‘۔
سبریا رحبی نے بتایا کہ دی گیونگ فیملی کی 2025 کی افطار مہم اس رمضان کے دوران 5 لاکھ کھانے تقسیم کرنے کے ہدف کے ساتھ شروع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کل ہم نے 5,000 کھانے تقسیم کیے، اور ہمارا مقصد اس سال یہ ہے کہ ہم اس مہینے کے دوران 5 لاکھ کھانے تقیسم کریں‘۔ انہوں نے بتایا کہ کھانوں کی روزانہ کی تقسیم کا تعداد عطیات پر منحصر ہے، اور بعض دنوں میں یہ تعداد 20,000 کھانوں تک پہنچ جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیری کروز دبئی رمضان ہالی ووڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیری کروز ہالی ووڈ ٹیری کروز کے لیے اور اس
پڑھیں:
عامر علی کا 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف
بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے عامر علی نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 14 سال کے تھے تو ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔
اداکارہ سنجیدہ کے سابق شوہر عامرعلی نے مزید بتایا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد انہوں نے ہم جنس پرست مردوں کے بارے میں کچھ تحفظات رکھنا شروع کیے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے خیالات میں تبدیلی آئی۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کے قریبی دوستوں نے اپنی جنسی شناخت کے بارے میں اعتماد میں لیا تو انہیں احساس ہوا کہ ایک یا دو برے تجربات کی بنیاد پر پوری کمیونٹی کے بارے میں رائے قائم کرنا غلط ہے۔
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ وقت کے ساتھ میچور ہوئے اور ان کے خیالات میں وسعت آئی۔
یاد رہے کہ ٹی وی اداکار عامرعلی کی شادی اداکارہ سنجیدہ شیخ سے ہوئی تھی، جن سے ان کی بیٹی آیرا 2018 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئی۔ دونوں 2020 میں علیحدہ ہوئے اور 2021 میں طلاق لے لی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں عامر علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنی چھ سالہ بیٹی سے رابطے میں نہیں ہیں۔