صومالیہ کی فورسز کی کارروائی میں 40 سے زائد الشباب کے دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
MOGADISHU, SOMALIA:
صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز نے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ریاست ہرشابیلی میں کارروائی کے دوران 40 سے زائد الشباب کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی اور بین الاقوامی شراکت داروں نے ریاست ہرشابیلی کے علاقے بیا کیڈے میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران مسلح گروپ الشباب کے 40 سے زائد اراکین کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ نیشنل آرمڈ فورسز، بین الاقوامی شراکت دار اور مقامی شہریوں کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن ابھی مکمل نہیں ہوا اور تاحال جاری ہے۔
صومالیہ کی فوج اور شراکت داروں کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 ماہ کے دوران الشباب کے 600 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور 68 مقامات کا قبضہ حاصل کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الشباب کے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسزکا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،4خوارج ہلاک، سپاہی شہید
ڈیرہ اسماعیل خان ( نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسزکا ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،4خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید۔
آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔
ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز کا علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن۔سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیراعظم شہبازشریف کا شہید سپاہی باسط صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزیدپڑھیں:این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب