یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے اور یوکرین کے امن کی خاطر نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ میں یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا۔

مزید پڑھیں: یوکرین کی معدنیات اور امریکا، صدر زیلینسکی کیا چاہتے ہیں؟

دوسری جانب یوکرینی صدر نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یوکرین کے صدر نے برطانوی وزیر اعظم کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔ ہم آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ کی دوستی سے خوش ہیں۔

یوکرین کے دفاع کے لیے برطانیہ اور یوکرین کے درمیان 2.

26 ارب پاؤنڈ قرض کا معاہدہ طے پایا۔ معاہدے میں ملنے والی رقم یوکرین میں ہتھیاریوں کی تیاری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے پر یوکرینی عوام کا زیلینسکی کو خراج تحسین

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معاہدے پر دستخط کے لیے ملاقات کی تھی تاکہ امریکا یوکرین میں موجود نایاب معدنیات تک رسائی حاصل کرسکے۔ تاہم ملاقات میں تلخ کلامی کے بعد زیلینسکی امریکا سے روانہ ہوگئے تھے جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے۔

امریکی صدر کے ساتھ تلخی سے قبل یوکرینی صدر نے امید ظاہر کی تھی امریکا کے ساتھ ابتدائی معاہدہ انہیں مزید معاہدوں کی طرف لے جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: یوکرین کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ سے جھڑکیاں کھانے والے زیلینسکی کو برطانوی وزیراعظم نے گلے لگا لیا؟

امریکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جھڑکیوں اور جھڑپ کے بعد یوکرین کے صر ولادیمیر زیلینسکی کا لندن پہنچنے پر پُرتپاک خیر مقدم، برطانوی وزیراعظم نے گلے لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ زیلینسکی تنازع: اب یورپ کو تنہا ایک ’جیو پولیٹیکل ہارر مووی‘ کا سامنا کرنا ہوگا

وائٹ ہاؤس کے اوول ہاؤس میں بدترین سفارتی ہزیمت اور ٹرمپ سے جھڑکیوں اور جھڑپ کے بعد لندن پر پہنچنے پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کا پُر تپاک خیر مقدم کیا گیا، اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم کیئراسٹارمر نے ان سے بے در پے دو بار مصافحہ کیا اور انہیں گلے لگایا۔

لندن میں یوکرین کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ زیلنسکی نے وزیرِ اعظم اسٹارمر سے دو بار گلے لگایا، ظاہر ہے کہ یورپ کا امریکا کے لیے پیغام تھا کہ وہ یوکرین کو کسی طور روس کے لیے تر نوالی نہیں بنے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے پر یوکرینی عوام کا زیلینسکی کو خراج تحسین

لندن میں اس تاریخی ملاقات اور پُرجوش استقبال پر صدر زیلینسکی نے ان کی حمایت پر برطانیہ کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یوکرین کی بدلتی صورتحال کے حوالے سے روس مخالف یورپی ممالک سر جوڑ کر بیٹھ رہے ہیں، اس اہم اجلاس قبل توقع ہے کہ یوکرینی صدر برطانوی شاہ چارلس سے بھی ملاقات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں، زیلنسکی
  • روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟
  • زیلنسکی کا یو ٹرن: ٹرمپ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار
  • ٹرمپ سے جھڑکیاں کھانے والے زیلینسکی کو برطانوی وزیراعظم نے گلے لگا لیا؟
  • امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں: یوکرینی صدر
  • ٹرمپ زیلینسکی تنازع: اب یورپ کو تنہا ایک ’جیو پولیٹیکل ہارر مووی‘ کا سامنا کرنا ہوگا
  • ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے پر یوکرینی عوام کا زیلینسکی کو خراج تحسین
  • یوکرینی معدنیات پرٹرمپ زیلینسکی میٹنگ کسی معاہدہ کے بغیر ختم
  • پوٹن: امریکہ کوکمیاب معدنی ذخائر کی مشترکہ تلاش کے معاہدے کی پیش کش: یہ ذخائر کیا ہیں؟