بالی وڈ کی مشہور ہیروئین پر فراڈ کے الزامات! اداکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
MUMBAI:
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کرپٹو کرنسی کے سنگین فراڈ میں ملوث ہونے سے متعلق زیرگردش خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے اور اس حوالے سے وضاحت کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا نے 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ان کے ملوث ہونے کی خبروں کی یکسر تردید کردی ہے اور واضح کردیا ہے کہ اس فراڈ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے پر قانونی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
میڈیا اور عوام دونوں کو اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ بات میرے علم میں آئی ہے کہ ایسے الزامات پھیلائے جا رہے ہیں کہ میں مبینہ طور پر کسی کرپٹو کرنسی کی ڈیلنگ اور معاملے میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں موجود اپنے دوستوں سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ وہ ایسی جھوٹی، گمراہ کن اور بے بنیاد خبریں اور افواہیں نہ پھیلائیں اور اسی دوران میری ٹیم اس حوالے سے مناسب کارروائی شروع کرنے کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ نے بے بنیاد الزامات پر مایوسی کا بھی اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی پولیس کرپٹو کرنسی فراڈ کے ایک کیس میں شامل تفتیش کرنے کے لیے تمنا بھاٹیا اور کاجل اگروال دونوں کو طلب کرسکتی ہے۔
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا آخری مرتبہ سکندر کا مقدر میں ایویناش تیواڑی اور جمی شیرگل کے مدمقابل نظر آئی تھیں اور وہ جلد ہی ایک تھریلر فلم اوڈیلا 2 میں نظر آئیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرپٹو کرنسی اداکارہ نے بے بنیاد بالی وڈ
پڑھیں:
بلتستان کے سکولوں میں علی کاظم اور سید جان علی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
یکم مارچ کو سرمائی چھٹیوں کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے سرکاری سکولوں میں نامور ثناء خوانوں کی شہادت پر سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان بھر کے سرکاری غیر سرکاری اور نیم سرکاری سکولوں میں نامور ثناء خوانوں علی کاظم خواجہ، سید جان علی شاہ رضوی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے سوگ میں یکم مارچ کو سرمائی چھٹیوں کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس بابت محکمہ تعلیم کی طرف سے سرکلر جاری کر کے ڈی ڈی اوز اور ہیڈ ماسٹرز کو حکمنامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔