Daily Mumtaz:
2025-04-19@03:26:14 GMT

شیخوپورہ، کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

شیخوپورہ، کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ

شیخوپورہ اور کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا، نصیرآباد، دکی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے بعض علاقو ں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد: بارش میں زیرِ تعمیر دیوار گر گئی، 2 نوجوان جاں بحق

— فائل فوٹو 

اسلام آباد کے علاقے جنگ سیداں میں گزشتہ روز بارش کے دوران زیرِ تعمیر گھر کی دیوار گر گئی۔

پولیس کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دب کر 2 نوجوان جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکے گھر کے قریب پلاٹ میں کھیل رہے تھے کہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار! نوٹیفکیشن بھی جاری
  • وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم
  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار
  • تیل اور گیس کی ذخائر میں پہلی بار تاریخی اضافہ
  • ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں بڑا اضافہ 
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش، ژالہ باری کا امکان
  • ملک کے کن علاقوں میں آج بادل برسیں گے؟
  • اسلام آباد: بارش میں زیرِ تعمیر دیوار گر گئی، 2 نوجوان جاں بحق
  • دل کے امراض میں تشویشناک اضافہ
  • چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ