2025-04-05@19:15:03 GMT
تلاش کی گنتی: 155
«پولیس والا»:
سندھ ہائیکورٹ سے نلکے چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم نے چوری شدہ نلکے اپنے کپڑوں کے اندر چھپا رکھے تھے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی ہے۔کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کی عمارت سے نلکے چوری کرنے والا ملزم کاشف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہائیکورٹ کے عملے نے ملزم کو اس وقت دھرلیا جب وہ نلکے چوری کرکے عمارت سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم نے نلکے جسم کے مختلف حصوں میں کپڑوں کے اندر چھپا رکھے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 95 گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے، پریڈی تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)لاہور میں8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجو کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں...
آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہو گا جس میں پولیس نے بروقت پہنچ کر شہریوں کی جان بچا لی اور چوروں کو پکڑ لیا لیکن چوروں کو دیکھ کر پولیس کو بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر پہلے بائیک سے گرا اور پھر ڈرم میں کود کر اپنی جان بچائی۔ کراچی میں ڈاکو کو دیکھ کر پولیس والا پہلے بائیک سے گرا پھر ڈرم میں کود کر اپنی " جان " بچائی@SsyedHhussain pic.twitter.com/YAIHX0cflS — Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) April 3, 2025...
لاہور: لاہور: گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال میں کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر خان نامی شہری اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی لینے بچہ کے ساتھ اسپتال آیا، رش ہونے کی وجہ سے شہری اپنے بچے کے ساتھ اسپتال کے پارک میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا۔ اس دوران بچہ کھیلتا ہوا کھمبے کے پاس گیا تو وہاں پر اُسے کرنٹ نے پکڑ لیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے اسپتال میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے بھاری نفری نے موقع...
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایس ایچ او تھانہ بگنوتر زبیر شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم اقراز احمد کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اسلام آباد میں دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بیان کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے 28 مارچ 2025کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از...
اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے بیوی کو دوپٹے کا پھندا دیکر قتل کرکے نعش پیٹی میں چھپانے والے ملزم (شوہر ) کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 28 مارچ 2025 کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کرکے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا، ایڈولسینس اور 14سالہ پاکستانی امریکن ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی...
کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے ملزم علی اکبر کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کیا ہے جو کہ 11 سالہ لڑکی کو زیادتی کرنے کی نیت سے گھر کے اندر لے آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
--فائل فوٹو گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ گھوٹکی: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاکگھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
لاہور: اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ جمال میں کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی ترسیل ناکام بنا دی اور ایک غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم ONYE KAOZURU کا تعلق تنزانیہ سے ہے، جو ایک آن لائن آرڈر پر شراب اور بیئر کی سپلائی کرنے آیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بوتلیں شراب اور 104 بیئر کین برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی...
انسداد دہشتگردی عدالت/جوڈیشل کمپلیکس مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری سے متعلق کیس میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ پشاور سے منگوایا گیا تھا۔ اسلحہ ارمغان کے والد کامران قریشی نے علاقہ غیر سے خریدا تھا۔ پولیس نے ملزم کامران قریشی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلہ و دیگر مقدمات میں جیل میں ہے۔ ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی بھی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں جوڈیشل کسٹڈی میں ملیر جیل میں ہے۔ کامران قریشی سے اسنائپر و رائفل سمیت بھاری مقدار میں گولیاں...
صادق آباد کے علاقے جمالدینی والی کے قریب ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں عمر لونڈ، حذیفہ لونڈ اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، مقتول عمر لونڈ نے چند ماہ قبل ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ممکنہ طور پر بدلے کی کارروائی ہو سکتا ہے، کیونکہ شاہد لونڈ کے قتل کے بعد اس کے ساتھیوں کی جانب سے انتقامی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ نومبر 2024 میں شاہد لونڈ کو مبینہ طور پر اس کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر...
علامتی فوٹو راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔
لاہور: نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش...
لاہور میں معذوری کا بہانا بنا کر بھیک مانگنے والا ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بھکاری راوی پل کے قریب بازو نہ ہونے کا ڈرامہ کر کے بھیک مانگتا تھا۔ بھکاری معذوری کے روپ میں سادہ لوح شہریوں سے متعدد بار پیسے بٹور چکا ہے۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہیں بھکاری نے چھپائے گئے دونوں بازو قمیض سے نکال لیے۔ مزید پڑھیں: تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متعدد بھکاریوں نے معذوری کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ شہر میں ٹریفک سگنلز،بازاروں اور شاہراوں پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔
شارجہ(نیوز ڈیسک) شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے 14 ہزار درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق، ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ بریگیڈیئر جنرل عمر الغزال الشامسی، جو گداگری اور اسٹریٹ وینڈرز کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی...
پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا لیکن بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا، مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے جن کی شناخت 24 سالہ زنیب اور 26 سالہ عبدالقیوم کے ناموں سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا، حادثے کے دوران جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالقیوم نامی شخص اپنی حاملہ بیوی کے ہسپتال سے چیک اپ کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ اس دوران ملیر ہالٹ سے شارع فیصل کی جانب تیزی سے آنے والے واٹر ٹینکر نے ان...
کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جبکہ پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا۔ حادثہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب ہوا، جہاں واٹر ٹینکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر چڑھ دوڑا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پولیس نے بتایا کہ خاتون حاملہ تھی، جس نے زخمی حالت میں ہی بچے کو جنم دیا تاہم دونوں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب جارہا تھا، ملیر ہالٹ پل کے نیچے...
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں صرف تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری پکڑا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق شارجہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم ایک عرب شہریت سے تعلق رکھنے والے بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس سے 14 ہزار درہم ( 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم برآمد ہوئی، یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس سلسلے میں ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے، جس...
شارجہ: شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے 14 ہزار درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق، ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ بریگیڈیئر جنرل عمر الغزال الشامسی، جو گداگری اور اسٹریٹ وینڈرز کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی ٹیم...
راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے سگے 13سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم اویس نے موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی وقاص کو قتل کیا۔ دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی کی پولیس نے کارروائی کرکے شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مالک مکان محمد علی نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ یہ بھی پڑھیں: سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی، یا ہراسممٹ ناقابل...
راولپنڈی میں دوست کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کلر سیداں پولیس نے چند روز قبل اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم ارسلان نے پرانی رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنے دوست عبدالرحیم کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سروس اسٹیشن میں جھگڑا، شاگرد نے استاد کو قتل کردیا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ...
قصور: ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے کو قتل کردیا۔ مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30 سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔ تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ Tagsپاکستان
لاہور: پولیس نے 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم سلیمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم سلیمان اسے ورغلا پھسلا کر قبرستان میں لے گیا اور بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچے کے والد اسحاق کی مدعیت میں نامزد ملزم سلیمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام نے فوری ایکشن لینے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو...
لاہور: تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان شہری کا قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کرنا شروع کیا جس میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں، ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر...
راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں میں بیوہ خاتون و اس کے جیٹھ کے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے سمیت 2 بھائیوں اور نقدی و زیورات غائب کرنے پر پولیس اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مسماتہ لبنی بی بی نے تھانہ صدر بیرونی کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ بیوہ اور نجی سکول میں آیا کی ڈیوٹی کرتیں ہوں، اسکول والوں نے جگہ خرید کردی جس ایک این جی او نے گھر بنا کر دیا ہے، میں خود جیٹھ کے گھر رہتی ہوں جب کہ چھوٹا بھائی فرحان میرے زیر تعمیر مکان پر رہتا جو دیکھ بھال کرتا ہے۔ 2 ماہ قبل میرا بڑا بھائی زبیر بھی میرے...
راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میری بیٹی سٹیشنری کا سامان لینے گئی تو دوکاندار جہانگیر نے نازیبا حرکات کیں، ویسٹریج پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، بچوں، خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
لاہور میں 11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کوارٹر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹں ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی چوری کے حوالے تحقیقات کرتے ہوئے گاڑی کا سراغ لگا کر اسے برآمد کرلیا۔ قیصر آفریدی نے بتایا کہ گاڑی کی چوری میں ملوث...
راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم بلال نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
لاہور میں بس اسٹاپ پر کھڑی خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں خاتون دفتر جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔ اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کرکے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری...
لاہور میں پولیس نے گاڑی چوری اور50 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈن ٹاور کے قریب 15 کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی۔ ملزم عنصر کا کہنا تھا کہ 5 ڈکیت آئے اور 50 لاکھ روپے اور لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ چھان بین کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا۔ گلبرگ پولیس نے جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کا بینک کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس کے باعث بینک گاڑی لیے گیا تھا۔ ملزم عنصر کیخلاف جھوٹی 15 کال کرنے پر مقدمہ درج کر کے انوسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس...
اسلام آباد میں کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے کمسن بچے کو اغوا کیا، کمسن کو اغوا کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا، کمسن کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول دلشاد کی عمر 13 سال تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے اور ملزمان نے دوران تفتیش کمسن سے جنسی زیادتی کا بھی اعتراف کرلیا، پولیس زرائع نے کہا کہ ملزمان (آئس)نشے کے بھی عادی نکلے، ملزمان نے قتل کے بعد مقتول کی لاش پانی کی ٹیکنی میں چھپا دی تھی۔
کراچی: پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ شامل ہیں، ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، واردات سرکاری ادارے کا یونیفارم پہن کر کی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے سال 2021ء عیدگاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، ملزمان نے 8 اگست 2024ء کو...
راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 کے رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والے انسانی ہاتھ کی شناخت کرلی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں مرنے والے عبدالباسط نامی شخص کا نکلا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی عبدالباسط کا حادثے کے بعد گاڑی میں بازو پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی...
لاہور: مسلم ٹاؤن کے علاقے میں مسجد سے شہری کا لیپ ٹاپ چوری کرنے والا ملزم فاروق عرف کمانڈو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے گھناؤنی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ ملزم سے دیگر وارداتوں میں شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کےموبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور2ماہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش شہر کے مختلف...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر رپورٹ درج کرانے گیا تو پولیس کے ہاتھوں بھی لُٹ گیا جب کہ اہل کاروں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے ون کے رہائشی ٹرانسپورٹر کو گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے لوٹا تھا، جس پر وہ تھانے میں رپورٹ درج کرانے گیا تو خواجہ اجمیر نگری تھانے کی پولیس نے لوٹ لیا اور سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ٹرانسپورٹر نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور محافظوں کے قہر سے بچانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سیکٹر فائیو اے ون مکان نمبر ایل 752 کے...
VICTORIA, AUSTRALIA: آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔ وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر...
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ گزشتہ روز موٹروے ایم4 اسلام پور گجراں میں موٹروے پولیس نے اس نئے قانون کے تحت 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے شخص کو روک کر نہ صرف اس کیخلاف مقدمہ درج کیا بلکہ حراست میں بھی لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اووراسپیڈنگ کیخلاف موٹروے پولیس کی نئی...
راولپنڈی کے علاقے میں واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم عمر نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا، حکام نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
لاہور: برقعہ پہن کر خود کو عورت ظاہر کرکے منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق برقعہ پہنے خاتون بن کر منشیات سپلائی کرنے والے ڈیلر کو نشتر کالونی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو پیٹرولنگ کے دوران صوفیا آباد سے حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ برقعہ پہن کر خود کو خاتون ظاہر کرکے پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے کے لیے آیا تھا۔ پولیس نے منشیات فروش کے زیر استعمال کار بھی تحویل میں لے لی اور ملزم عطاالرحمان سے 10 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور: اہلیہ پر بدترین تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون (اپنی اہلیہ) پر بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رحیم یار خان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کال موصول ہوئی ، جس پر کالر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، اس کے سر کے بال مونڈ دیے ہیں۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے...
لاہور کے علاقے باٹا پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہ زیب عرف جیری کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے اسٹور پر گئی جہاں ملزم نے اُسے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہزیب عرف جیری کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او...
راولپنڈی: جاتلی پولیس نے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتہاری مجرم عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2019ء میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

راولپنڈی: جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے خاتون سے رقم، زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم ارو زیورات ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف خاتون نے مقدمہ درج کرایا تھا، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے رقم و زیورات لیے۔ کلر سیداں پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین سے زیادتی، تشدد اور...
لاہور: پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا معصوم بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی، رابری، نقب زنی اور وہیکل چوری میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ذیشان عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو جسمانی ریمانڈ برائے برآمدگی مال مسروقہ اور اسلحہ علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لے جارہی تھی، نامعلوم...
شہر قائد کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ۔تفصیلات کےمطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق 25 جنوری 2025 کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی قیام الدین کے گھر پر پرچی کے ذریعے بھت طلب کیا گیا تھا۔ شہری کے نظر انداز کرنے پر 21 فروری کودوبارہ فون کال بتایا گیا کہ 5 روز قبل تمہارے گھر کے باہر ہم نے فائر کیا تھا۔ متاثرہ شہری سے 4 لاکھ کی رقم کا بندوبست کرنے اور نہ دینے کی صورت میں بیٹے کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کوٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے...
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور خصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا،درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا بیٹا خود ہی تھا ...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی بھتہ خور گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم متاثرہ شہری کا بھتیجا اور واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزمان نے 25 جنوری کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔ بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے شہری اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھیک منگوانے والے بھکاری گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ٹھوکر کے علاقے سے بھکاری گروہ کے سرغنے کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر کے اُسے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس کے مطابق بھکاری گروہ کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ٹریفک وارڈنز نے دو سے تین روز تک کاوشیں کر کے گروہ کا پتہ لگایا، گروہ کا سرغنہ اپنے گھر کی خواتین سمیت دیگر عورتوں سے بھیک منگواتا اور خود سائیڈ پر بیٹھ کر نگرانی کرتا تھا۔ گروہ کے سرغنہ احمد ولد انگن نے بتایا کہ وہ شکار پور سندھ...
کراچی: گارڈن پولیس نے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق ملزم محمد علی کو تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔ اس حوالے سے پولیس کو ملزم کے خلاف کئی شکایات بھی موصول ہوچکی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور: شمالی چھاؤنی پولیس نے سات سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ ملزم بچے کو بہلا پھسلا کر اوپر والے پورشن پر اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد محمد عدیل کی مدعیت میں ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایس پی کینٹ نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی محمد رومان اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔
لاہور میں پولیس اہلکار شہری کی ضمانت پر ملنے والا قسطوں والا موبائل ہڑپ گیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری عمران نے تھانے کے محرر زاہد منظور کو موبائل فون قسطوں پر لے کردیا۔ محرر تھانے سے تبادلہ ہونے کے بعد قسطوں کے بقایا 38 ہزار روپے دینے سے انکاری ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہری کی جانب سے رقم کا تقاضا کرنے پر زاہد منظور نے دھمکی دی کہ واپس اسی تھانے میں لگ کر تمہیں دیکھ لوں گا۔ شہری عمران کی درخواست پر سابق محرر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعات پر درج کروایا گیا۔
راولپنڈی: تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع قبرستان میں لڑکی قبر کھودنے والے راسخ العقیدہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسین بخاری کے قبضے سے آدھے انسانی دھڑ کا مٹی کا پتلا ،7 تعویز اور لوہے کی تار سے بندھی 7 کیلیں وغیرہ برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جائے تدفین پر مداخلت کرنے کے جرم میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 297 کے تحت سب انسپکٹر اسلم پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھاکہ مرزا سلیمان نے بتایاکہ بیٹی فوت ہوئی جس کی تدفین چونترہ کے مقامی قبرستان میں کی۔ کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ ایک شخص بیٹی کی قبر...
لاہور: ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں شامل ہونے والے جعلساز کو اصل امیدوار سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم خضر اصل امیدوار احسن اقبال کی جگہ کانسٹیبل کے فزیکل امتحان (دوڑ) میں شریک ہونے کے لیے ٹیسٹ سینٹر پہنچا، دوڑ مکمل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز عبدالرب چوہدری کی نگرانی میں کمیٹی نے جانچ پڑتال کی تو امیدوار جعلی نکلا۔ جعلی امیدوار خضر کے پاس اصل امیدوار کی رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ موجود تھا جو اس کے ظاہری حلیے سے مختلف نکلا۔ سپر وائزری کمیٹی کے اجمل، مطلوب، خضر اور زاہد نے اصل امیدوار احسن کو بھی موقع پر طلب کرکے گرفتار کرلیا۔ امیدوار...
لاہور پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم زمان کا بلال پارک میں جنرل سٹور تھا جہاں اذان سودا سلف لینے گیا، ملزم زمان نے اسٹور کے اندر بلا کر چھیڑ چھاڑ کی اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ساندہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے شیطانوں کو کیفر کردار تک جائیں گے۔ Tagsپاکستان
کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق وائرل ہونے والی وڈیو کے بارے میں مقتول کے اہلخانہ اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں، کوئی اور ہے۔مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے تفتیشی حکام کو مرکزی ملزم ارمغان کے موبائل فون سے ایک ویڈیو ملی جو مبینہ طور پر نیوایئر نائٹ کی تھی اور بعد میں وائرل بھی ہوگئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات: ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی...
لاہور پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ نے 15 پر کال کی جس پر لٹن روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ ملزم حیب شمسی نے طالبہ کو ہراساں کرنے کے لیے تصاویر بنائیں تھیں۔ پولیس نے ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے کر طالبہ کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔ ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن ٹریفک سیکشن کے ایس او نے غفلت و لاپروائی سے واٹر ٹینکر چلانے اور روکنے پر سینہ زوری کرنے والے ڈرائیور کو نیم برہنہ حالت میں مدد گار 15 پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرا دیا۔ پولیس نے ایس او کی مدعیت میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ڈرائیور خود کو بچانے کے لیے ٹینکر کے کیبن پر چڑھ گیا جسے پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد قابو کرلیا۔ اس حوالے سے ایس پی ملیر ڈویژن سعید رند نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ایس او ٹریفک سیکشن اسٹیل ٹاؤن سب انسپکٹر علی حسن کی مدعیت میں واٹر ٹینکر کے گرفتار ڈرائیور سیف اللہ کے...
لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے...
— فائل فوٹو ایکسائز پولیس نے پشاور میں شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔ کراچی، مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 15 ملزمان کو... ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا۔ملزم نے دونوں افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض گردے بیچنا طے کیا تھا۔ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
گلستان جوہر پولیس نے چوری کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت محمد رضوان ولد محمد قادر، باز محمد ولد حاجی شائستہ خان اور غلام رضا ولد سید علی شاہ کے نام سے کی گئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز اور کار لفٹنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے 3 پستول ، گولیاں ، نقدی اور جعلی نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی جبکہ مذکور کار جس کا رجسٹریشن نمبر...
ملبورن: آسٹریلیا میں ایک 31 سالہ خاتون کو دو مسلم خواتین پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اسلاموفوبیا کے تحت ہونے والا حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ 13 فروری کو ایپنگ شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچ کر انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون کو الگ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے، اور اس کے مرتکب افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔" پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے...
لاہور: چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس...
لاہور: مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 6مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم وسیم لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم وسیم نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیے تھے جس کے بعد روپوش تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا...
شہر قائد کے تھانہ گارڈن کی حدود میں پولیس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ایک ملزم کو سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی اور ایک رائفل برآمد کی ہے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت بابر خان اور نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم بابر خان خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر پولیس کی تفتیش میں وہ اپنے دعووں کے مطابق دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ مزید تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم کی جعلی سرکاری نمبر والی گاڑی میں سائرن اور ریوالونگ لائٹ بھی نصب کی گئی تھی،...
عارف والا(نیوز ڈیسک)پنجاب کےعلاقے عارف والا میں تین طلبہ نہر میں گرے نہیں، انہیں ڈبویا گیا تھا، واقعہ کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل ساتھی طالب علموں سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان نے تینوں کو قتل کر دیا۔ پاکپتن روڈ پر نواحی گاؤں 53 ایس پی کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار تین طالب علم پاکپتن کینال میں جا گرے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے طلبہ کے موٹر سائیکل سمیت نہر میں گرنے کا ڈرامہ رچایا ، نہر سے لاشوں کی تلاش جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی لاش نہیں ملی۔ مزیدپڑھیں:خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی ضفائی کے لیے بلایا، اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایس...
پتوکی(نیوز ڈیسک)پتوکی میں 60 سالہ خاتون اور 20 سالہ نوجوان مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مشتعل افراد نے پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ قصبے میں ایک درجن سے زائد مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں، لیکن مقامی انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ زینب کھلے مین ہول میں گر گئی تھیں، 20 سالہ نوجوان راہ گیر کاشف اور آصف دونوں، خاتون کو بچانے کے لیے مین ہول میں کود گئے، جب دونوں نوجوان باہر نہیں آئے تو لوگوں نے ریسکیو 1122 کو فون کیا، ریسکیو اہلکاروں نے...
کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
لاہور میں پولیس کو دیکھ کر چھت سے چھلانگ لگانے والا منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران جاں بحق منشیات فروش کے بھانجے علی رضا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم علی رضا کی نشان دہی پر اس کے ماموں محمد اسلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو گھر کے باہر دیکھ کر محمد اسلم نےخوف سے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ تاروں پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ محمد اسلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم 50 سے زائد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کا...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ تیگہ میں بزرگ شہری کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد لاش کو جلا دیا۔ بورے والا: بیوی، بچوں پر تشدد کا ملزم پولیس حراست میں ہلاکبورے والا میں بیوی اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا آئس کے نشے کا عادی ملزم قاضی احمد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزم نشے کا عادی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔دوسری جانب بزرگ شہری کے قتل پر اہل علاقہ کی...
لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی کو جان سے مارا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کی تدفین کرا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: لڑکی کا غیرت کے نام پر مبینہ قتل لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر...
راولپنڈی: غیرت کے نام پر اپنی ہونے والی بہو کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ جاتلی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بھتیجی اور ہونے والی بہو کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 17 سالہ طالبہ غیرت کے نام پر ہونے والے سسرکے ہاتھوں قتل ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر اپنی بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا۔ ملزم/ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کی تدفین کروا دی اور واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید...
ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ 3 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر پولیس نے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
—فائل فوٹو پولیس نے راولپنڈی میں آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 1 سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں بر آمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگ بیچنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیج بنا رکھا تھا۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھو پیر پولیس نے حادثے میں شہری کی ہلاکت کے بعد فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق منگھوپیر پولیس نے غفلت سے ڈرائیونگ کے دوران شہری کو جاں بحق کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ٹینکر ڈرائیور نے غفلت/تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 32 سالہ دانیال ولد محمد افضل کو ٹکر مار کر ٹائروں کے نیچے کچل دیا تھا۔واقعہ دو روز قبل منگھوپیر کے علاقے رئیس سینٹر کے قریب پیش آیا تھا۔
راولپنڈی: صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان حمید کے نام سے ہوئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اغواء کی کوشش کے دوران بچوں نے شور کیا تو ملزم بچوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ صدر بیرونی پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے...
لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔ مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔ ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔ کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 14 نزد مصطفیٰ مسجد کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک موٹرسائیکل سوار ملزم کی جناب سے خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی۔ ویڈیو پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔ جوہر آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کی شناخت محمد کاشف ولد غلام نازک کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم بلاک 14 فیڈرل...
شگر پولیس ترجمان کے مطابق مسمی محمد حسین ولد محمد حسن ساکن وزیر پور نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد شئیر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شگر پولیس نے سوشل میڈیا مبینہ طور پر فرقہ وارانہ مواد شئیر کرنے والے شخص کو فوری گرفتار کر لیا۔ شگر پولیس ترجمان کے مطابق مسمی محمد حسین ولد محمد حسن ساکن وزیر پور نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور شر انگیز مواد شئیر کیا تھا، اس بابت اطلاع موصول ہونے پر پر ڈی آئی جی بلتستان کے احکامات پر ایس ایس پی شگر اور ٹیم نے ملزم کو فوراً گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق بلاتاخیر ملزم کو قانون کی گرفت میں...
ویب ڈیسک: لاہورکے علاقے رائیونڈ میں خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل ارسلان نے چند روز قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 خواتین پر تشدد کرکے ایک کی برہنہ ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اینٹی رائٹ فورس میں تعینات کانسٹیبل ارسلان ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا پولیس کے مطابق تھانہ رائیونڈ میں ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں گینگ ریپ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

میرپور ماتھیلو: پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے بعد ڈاکوئوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دکھایاجارہاہے
میرپور ماتھیلو: پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے بعد ڈاکوئوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دکھایاجارہاہے
لاہور: شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ 2رکنی گروہ نے صرف ماڈل ٹاؤن و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کی۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو ریکی و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی، جس کا مقدمہ 334/25 تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ہے۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملزمان پر منشیات، ڈکیتی، چوری، جھپٹا و دیگر سنگین...
روزگاہ کی تلاش میں کراچی آنے والے نوجوان کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ 5 فروری کی صبح 9 بجے کے قریب بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 4 باغ ابن قاسم بارہ دری پارک کے قریب سے ایک نوجوان تشدد زدہ اور بیہوشی کی حالت میں ملا تھا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اورزخمی نوجوان کو فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی نوجوان کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی تھی کہ اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ پولیس نے فوری طور پر نوجوان کے ورثا کی تلاش شروع کی۔ زخمی نوجوان جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے مقتول نوجوان کا پوسٹ مارٹم کرایا...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ لاہورائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان...
بھارت کی ناگپورپولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ناگپور میں 300 روپے میں آن لائن خریدی گئی ٹی شرٹ پر جھگڑے کے بعد مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم اکشے آسولے نے 300 روپے میں ایک ٹی شرٹ خریدی لیکن شرٹ اس کے ناپ کی نہیں تھی، اس لیے اس نے شبھم ہرنے کو دے دی۔ شرٹ لینے کے بعد مقتول 300 روپے ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگا، جب شرٹ دینے والے نے پیسوں کے لیے اصرار کیا تو اس نے پیسے اس کے اکشے آسول کے اوپر پھینک کر مارے جس سے دونوں کے درمیان تلخی نے...