لاہور:

اہلیہ پر بدترین تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون (اپنی اہلیہ) پر بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔  اس حوالے سے رحیم یار خان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کال موصول ہوئی ، جس پر  کالر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، اس کے سر کے بال مونڈ دیے ہیں۔

متاثرہ خاتون کے بھائی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں، تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین ظلم، تشدد وہراسگی کی صورت میں فوری 15 ڈائل کریں اور 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سر کے بال

پڑھیں:

لاہور: گولی چلنے سے خاتون ہلاک؟ بچے سے گولی چلی یا شوہر نے قتل کیا؟ تفتیش جاری

— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 36 سال کی خاتون گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شوہر کا کہنا ہے کہ 3  سال کے بچے سے اچانک گولی چل گئی جو بیوی ثناء کو لگی۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
  • عورت بن کر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا؛ ویڈیو دیکھیں
  • رمضان کے مقدس مہینے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار
  • لاہور: گھر میں 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، 36 سالہ خاتون جاں بحق، شوہر زیر حراست
  • لاہور: گولی چلنے سے خاتون ہلاک؟ بچے سے گولی چلی یا شوہر نے قتل کیا؟ تفتیش جاری
  • راولپنڈی: جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے خاتون سے رقم، زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار
  • اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • کراچی: شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، فریقین میں صلح ہوگئی