لاہور کے علاقے باٹا پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہ زیب عرف جیری کو گرفتار کیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے اسٹور پر گئی جہاں ملزم نے اُسے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہزیب عرف جیری کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زیادتی کی کوشش ایس پی

پڑھیں:

فائرنگ کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقے میں اشتہاری مجرم محمد رمیض نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزم محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہوکر دبئی فرار ہوگیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے۔ ملزم محمد رمیض کوانٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ انسپکٹر طارق بن عزیز، اے ایس آئی ثاقب فاروق اور مصور حیات پر مشتمل پولیس ٹیم دبئی سے حراست میں لئے گئے ملزم کو لے کرراولپنڈی پہنچ گئی۔ بیرون ملک فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی اظہر شاہ کی سپرویژن میں خصوصی سیل تشکیل دیا گیا ہے۔

سی سی پی او راولپنڈی کے مطابق خصوصی سیل گزشتہ 6 ماہ سے 49 مقدمات میں ملوث بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔ ملزم محمد رمیض کی گرفتاری اس سلسلہ کی پہلی گرفتاری ہے۔ مزید مقدمات میں بھی ملزمان کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔ بیرون ملک سے ملزم کی گرفتاری جرائم پیشہ عناصر کے لئے پیغام ہے کہ وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزم محمد رمیض کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
  • بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار
  • راولپنڈی: جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے خاتون سے رقم، زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار
  • فائرنگ کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار
  • رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران حملہ گھناؤنا عمل ہے، آصف علی زرداری
  • کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار
  • کورنگی 4 سالہ بچی کو ٹرک تلے روندنے والا ڈرائیور گرفتار
  • سوتیلے باپ کو بیدردی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے والا گرفتار
  • اہلیہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر گرفتار