عورت بن کر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور:
برقعہ پہن کر خود کو عورت ظاہر کرکے منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق برقعہ پہنے خاتون بن کر منشیات سپلائی کرنے والے ڈیلر کو نشتر کالونی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو پیٹرولنگ کے دوران صوفیا آباد سے حراست میں لیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ برقعہ پہن کر خود کو خاتون ظاہر کرکے پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے کے لیے آیا تھا۔
پولیس نے منشیات فروش کے زیر استعمال کار بھی تحویل میں لے لی اور ملزم عطاالرحمان سے 10 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منشیات سپلائی کرنے
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔