ایبٹ آباد،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
ایس ایچ او تھانہ بگنوتر زبیر شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم اقراز احمد کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے
پڑھیں:
بھارت، روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا
رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی"ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو بعد ازاں روس کو منتقل کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نیو یارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ نے بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی"ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو بعد ازاں روس کو منتقل کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر اسمتھ گروپ کی "ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے 2023-24 کے دوران بھارت کو 70 سے زائد انتہائی حساس 'ٹائر 2' ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی، جن میں نیویگیشن، ایرو اسپیس، ریڈار، اور جدید سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی حساس سول و فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی فراہمی عالمی سطح پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ "ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے 2023-24ء میں بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کو 118 بار ممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپیں بھیجیں۔