لاہور:

لاہور: گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال میں کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر خان نامی شہری اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی لینے بچہ کے ساتھ اسپتال آیا، رش ہونے کی وجہ سے شہری اپنے بچے کے ساتھ اسپتال کے پارک میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا۔

اس دوران بچہ کھیلتا ہوا کھمبے کے پاس گیا تو وہاں پر اُسے کرنٹ نے پکڑ لیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت  بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے اسپتال میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر اُن سے مذاکرات کیے اور ورثا کو منتشر کردیا۔

پولیس کے مطابق ورثا کی درخواست پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی

لاہور:

موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

گزشتہ روز موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے دونوں لڑکیاں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں۔

لڑکیوں کی لاشوں کا بائیو میٹرک کیا جا رہا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

متعلقہ مضامین

  • 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار
  • 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار  گرفتار
  • لاہور: قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا
  • لاہور: ماں کے علاج کیلئے اسپتال آنیوالا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • لاہور: شادی سے چند گھنٹے پہلے لڑکی قتل
  • لاہور، بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار
  • مولانا اسد جاجروی پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی