10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
لاہور پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم زمان کا بلال پارک میں جنرل سٹور تھا جہاں اذان سودا سلف لینے گیا، ملزم زمان نے اسٹور کے اندر بلا کر چھیڑ چھاڑ کی اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ساندہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے شیطانوں کو کیفر کردار تک جائیں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں، کوئی اور ہے، اہل خانہ و پولیس کی تصدیق
کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق وائرل ہونے والی وڈیو کے بارے میں مقتول کے اہلخانہ اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں، کوئی اور ہے۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے تفتیشی حکام کو مرکزی ملزم ارمغان کے موبائل فون سے ایک ویڈیو ملی جو مبینہ طور پر نیوایئر نائٹ کی تھی اور بعد میں وائرل بھی ہوگئی تھی۔
ابتدائی طور یہی تاثر پیدا ہوا کہ ویڈیو مصطفیٰ عامر کی ہے اور یہی وڈیو ملزم ارمغان کے ساتھ اُس کے جھگڑے کی وجہ بنی تاہم مصطفیٰ کے خاندانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں کوئی اور ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں ہے۔