تصاویر کے ذریعے طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق طالبہ نے 15 پر کال کی جس پر لٹن روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا۔
ملزم حیب شمسی نے طالبہ کو ہراساں کرنے کے لیے تصاویر بنائیں تھیں۔ پولیس نے ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے کر طالبہ کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔ ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو ہراساں
پڑھیں:
کراچی: انسداد تجازوات کی ٹیم پر حملے کے الزام میں 4 افراد گرفتار
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس نے انسداد تجازوات کی ٹیم پر حملے، تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل کے عملے کی جانب سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 83 سال 2025 بجرم دفعات 147 ، 149 ، 186، 382 اور 504 کے تحت دیگر نامزد و نامعلوم صورت شناس کے خلاف انسداد تجاوزات کے افسر کی مدعیت میں درج کرلیا اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔